تہران (پاک ترک نیوز )ایران کو تقسیم کرنے کی بڑی سازش بے نقاب، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے تہلکہ خیز انکشافات کر دیئے۔
عباس عراقچی کا کہناہے جنگ کے چوتھے روز ڈونلڈ ٹرمپ نے عراقی کردستان کے رہنماؤں سے ٹیلی فونک رابطے کیے،ایران کی تقسیم کی سازش ناکام بنانے میں ترکیہ کا اہم کردار ہے، امریکا کے سامنے انتہائی سخت موقف اپنایا
ایرانی وزیر خارجہ نے کہارضا پہلوی نے دورہ اسرائیل میں ایران کے ٹکڑے کرنے کے شرمناک منصوبے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔رضا پہلوی خام خیالی کا شکار ہیں، وہ محض ایران کے درمیانی علاقے کا ‘شاہ’ بننے کا خواب دیکھ رہے تھے
عباس عراقچی نے مزید کہاعراقی کردستان سے معمولی خطرہ بھی پیدا ہوا تو سخت ردعمل دیں گے،عراقی وزیراعظم نے ایران کو یقین دہانی کرائی ہے کہ کردستان سے کسی قسم کے خطرے یا سازش کی اجازت نہیں دیں گے








