اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) مکہ دفاعی معاہدے کی اسٹریٹجک، سیاسی اور دفاعی کمیٹی نے دفاعی تعاون کے لیے عملی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکت کی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں کی مذمت کی ہے، جبکہ پاکستان نے 2 ستمبر کو مدینہ منورہ پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کی تھی۔
سجاد حیدر خان نے کہا کہ پاکستان مکہ دفاعی معاہدے کے تحت سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور تحفظ کی حمایت کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حرمین شریفین کے تقدس کا تحفظ ہر حال میں یقینی بنایا جانا چاہیے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شرکت کی












