واشنگٹن (پاک ترک نیوز )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ نہ ہوتے تو اسرائیل کا صفایا ہو چکا ہوتا۔ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ تعلق اچھا ہے، لیکن انہیں تھوڑا قابو میں رکھنا ہوتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اسرائیل کو لبنان پر حملوں سے روک لیں گے، اسرائیل وہی کرتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔ امریکا نے ایران سے معاہدہ مایوسی میں نہیں کیا، بلکہ ایران نے ایسا کیا ہے، ایران مکمل طورپر ختم ہوچکا ہے، ہم 60 دن کا وقت پورا کریں گے، ایران کو کوئی رقم ،ایک پیسہ بھی نہیں ملے گا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جنگ نے ایران کو کمزور کر دیا ہے، ایران کے پاس نہ فضائیہ ہے، نہ بحریہ، نہ طیارہ شکن آلات، نہ ریڈار، اور نہ ہی عملی طور پر کوئی اور چیز باقی ہے۔












