جمعرات , 22 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی

1 سال پہلے
A A
وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنرز کی پنشن میں 15فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
وفاقی کابینہ نے وزارت بحری امور کی سفارش پر سی کیرج شپنگ ڈاکیومینٹس (Sea Carriage Shipping Documents) بل، 2025 کے مسودے کے حوالے سے ضروری قانونی کاروائی شروع کرنے کی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت سمندر پار پاکستانی و ترقی انسانی وسائل کی سفارش پر ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن (EOBI) کی پینشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق یکم جنوری، 2025 سے ہو گا، پینشن میں یہ اضافہ ادارہ اپنے وسائل سے پورا کرے گا۔
دوسری جانب وزیراعظم نے ایمپلائیز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن(EOBI ) میں اداراتی اصلاحات کے حوالے سے کابینہ کی کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت کی۔
یہ کمیٹی ادارے کی اصلاحات کے ساتھ ساتھ غیر منظم لیبر سیکٹر جیسا کہ گھریلو ملازمین، کاشتکاری سے وابستہ ملازمین اور اس طرح کے دیگر شعبوں کے ملازمین جنہیں اب تک نظر انداز کیا جاتا رہا، کو اولڈ ایج بینیفٹس کی فراہمی کے حوالے سے تجاویز پر غور و خوض کرے گی۔
غیر منظم سیکٹر کی اصلاحات سے اب تک نظر انداز کئے گئے سیکٹرز کے ملازمین کو انکے حقوق ملیں گے۔
وفاقی کابینہ نے وزارت قومی صحت کی سفارش پر اسپتالوں اور متعلقہ صحت کےاداروں میں استعمال ہونے والی انسداد کینسر، دل کے امراض اور زندگی بچانے والی ادویات کی درآمد پر میں پانچ سال کی مزید استثنٰی کی منظوری دے دی۔
یہ ادویات انسانی زندگیوں کو بچانے کے لئے انتہائی اہم ہیں اور ان کی فوری دستیابی کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ استثنی دیا گیا ہے۔
یہ ادویات صرف اسپتالوں اور متعلقہ اداروں میں دستیاب ہوں گی اور ان کی کھلے عام فروخت پر پابندی ہو گی اور ان ادویات کی درآمد کے لئے پہلے لائسینسنگ اتھارٹی سے منظوری درکار ہو گی۔
وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کیسز کے 2 جولائی 2025 اور 3 جولائی 2025 کو ہوئے اجلاس میں لئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔

موضوعات : #islamabad#panhioncabniteobi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Saudi cabinet reiterates full support for Yemen's constitutional government
تازہ ترین

سعودی کابینہ کا یمن کی آئینی حکومت کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ

7 اکتوبر , 2026
Three new judges of the Islamabad High Court have taken the oath as additional judges.
تازہ ترین

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 نئے ججز نے بطور ایڈیشنل جج حلف اٹھا لیا

11 اگست , 2026
Police Martyrs' Day will be observed today with reverence and respect.
اہم ترین 2

یوم شہدائے پولیس آج عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جائے گا

4 اگست , 2026
Approval granted to confer Nishan-e-Imtiaz (Military) upon Commander National Strategic Command General Aamir Raza.
تازہ ترین

کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ جنرل عامر رضا کو نشانِ امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی منظوری

31 جولائی , 2026
Andy Burnham's first Labour cabinet announced, Starmer's close aide dismissed
تازہ ترین

اینڈی برنہم کی پہلی لیبر کابینہ کا اعلان، اسٹارمر کے قریبی رہنما فارغ

21 جولائی , 2026
Iranian Interior Minister visits Pakistan Monument.
تازہ ترین

ایرانی وزیر داخلہ کا پاکستان مونومنٹ کا دورہ

21 جولائی , 2026
اگلی خبر
پاک فضائیہ کے جے ایف۔17تھنڈر بلاک تھری عالمی فوجی نمائش میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچ گئے

پاک فضائیہ کے جے ایف۔17تھنڈر بلاک تھری عالمی فوجی نمائش میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچ گئے

یہ بھی پڑھیں

چاند پر سپر کمپیوٹر کی دھماکے دار انٹری

22 اکتوبر , 2026
سہ ملکی سیریز:انگلینڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

سہ ملکی سیریز:انگلینڈ کی سری لنکا کیخلاف بیٹنگ جاری

22 اکتوبر , 2026
Those running the country have realized that the current system is no longer effective, says Federal Health Minister Mustafa Kamal.

ملک چلانے والوں کو احساس ہو گیا موجودہ نظام مؤثر نہیں رہا، وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال

22 اکتوبر , 2026
Significant progress in the development of a nuclear-powered spacecraft bound for Mars

مریخ کی جانب جوہری طاقت سے چلنے والے خلائی جہاز کی تیاری میں اہم پیش رفت

22 اکتوبر , 2026
Peshawar An important meeting of the Federal Apex Committee chaired by the Prime Minister reviewed the security situation.

پشاور، وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس سکیورٹی صورتحال کا جائزہ

22 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔