واشنگٹن (پاک ترک نیو ز)امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ قطری اور پاکستانی ثالث کاروں نے معاہدے کا مکمل متن ابھی جاری نہ کرنے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پاک ایران معاہدے کو 24گھنٹے میں حتمی شکل دیئے جانے کا امکان ہے ،وزیراعظم
امریکی میڈیا سے گفتگو میں جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ہم امریکی عوام کو امریکا ایران مفاہمتی یادداشت کی تفصیلات بتانا چاہتے ہیں۔ معاہدےکی تفصیلات جمعے کو سامنے آجائیں گی۔ یہ معاہدہ امریکی عوام کے لیے بہت اچھا ہے۔
جے ڈی وینس کی جانب سے یہ دعویٰ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند روز میں پاکستان کی میزبانی میں امریکا اور ایران سوئٹزرلینڈ میں مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کرنے جارہے ہیں۔












