تہران (پاک ترک نیوز )ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے کہا کہ ایک ایک نیا قانون تیار کر رہا ہے جس کے تحت اسرائیلی جہازوں کو کسی بھی وقت آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ایران کی پارلیمنٹ کے نائب اسپیکر حمید رضا حاجی بابائی نے کہا کہ مجوزہ بل کے تحت دشمن ممالک کے جہازوں کو اس وقت تک آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی جب تک وہ جنگی ہرجانہ ادا نہ کریں۔ دیگر ممالک کے جہاز ایران سے پیشگی اجازت اور منظوری حاصل کرنے کے بعد گزر سکیں گے۔










