ہفتہ , 29 اگست , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کو دہلی کیوں بلانا چاہتا ہے؟

9 گھنٹے پہلے
A A
بھارت بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کو دہلی کیوں بلانا چاہتا ہے؟
Share on Facebookwhatsapp

نئی دہلی (پاک ترک نیوز )بھارت بنگلہ دیش کے نئے وزیراعظم طارق رحمان کو دہلی مدعو کرنے کے لیے سرگرم ہوگیا ہے، تاہم بنگلہ دیشی حکومت نے ابھی تک دورے کی حتمی منظوری نہیں دی۔
بھارتی صدر کے دفتر سے رواں ماہ ایک ای میل جاری ہوئی جس میں بتایا گیا کہ صدارتی محل میں ہونے والی گارڈ تبدیل کرنے کی تقریب منسوخ کردی گئی ہے کیونکہ بنگلہ دیشی وزیراعظم طارق رحمان کے استقبال کی ریہرسل جاری ہے۔ تاہم کسی سرکاری دورے کا اعلان نہ ہونے کے باعث ای میل کچھ ہی گھنٹوں بعد واپس لے لی گئی۔
طارق رحمان رواں سال فروری میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کی کامیابی کے بعد وزیراعظم بنے ہیں اور اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ ان کا بھارت کا پہلا ممکنہ دورہ ہوگا۔
بھارت کی خواہش ہے کہ نئے بنگلہ دیشی وزیراعظم کے ساتھ تعلقات کا نیا باب شروع کیا جائے۔ دونوں ممالک کے تعلقات سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد شدید کشیدگی کا شکار ہوئے تھے۔
شیخ حسینہ اگست 2024 میں عوامی احتجاج کے بعد اقتدار سے الگ ہوکر بھارت چلی گئی تھیں اور اب بھی بھارت میں موجود ہیں۔ بنگلہ دیش نے ان کی حوالگی کا مطالبہ کر رکھا ہے، جبکہ بھارت کا کہنا ہے کہ اس درخواست کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
بنگلہ دیشی حکومت کے مطابق شیخ حسینہ کی حوالگی کا معاملہ دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم مسئلہ ہے۔ حسینہ کو احتجاجی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال کے الزام میں غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی جاچکی ہے، تاہم وہ ان الزامات سے انکار کرتی ہیں۔
دوسری جانب بھارت نے طارق رحمان کی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ بھارت نے انہیں باقاعدہ دورے کی دعوت دی، جبکہ ڈھاکا میں بھارتی ہائی کمشنر نے بھی بنگلہ دیشی حکام سے اعلیٰ سطح پر ملاقاتیں کی ہیں۔
بھارت بنگلہ دیش کے لیے بجلی، ایندھن اور طبی ویزوں سمیت فوری ضروریات میں تعاون بھی بڑھا رہا ہے، جبکہ تجارت سے متعلق بعض دوطرفہ نظام بھی بحال کیے گئے ہیں۔
بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان 4 ہزار 96 کلومیٹر طویل سرحد ہے اور دونوں ممالک کے درمیان گہرے ثقافتی و لسانی روابط موجود ہیں۔ گزشتہ سال دونوں ملکوں کے درمیان تجارت 12 ارب ڈالر سے زائد رہی، جس میں بھارت کو نمایاں تجارتی فائدہ حاصل ہے۔
بنگلہ دیش بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں تک رسائی کے لیے بھی انتہائی اہم ہے۔ شیخ حسینہ کے 15 سالہ دور میں دونوں ملکوں نے سڑک، ریلوے اور بندرگاہوں کے روابط میں اضافہ کیا، جس سے بھارت کے لیے شمال مشرقی علاقوں تک رسائی بہتر ہوئی۔
تاہم شیخ حسینہ کے بھارت میں قیام نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو پیچیدہ بنا رکھا ہے۔ 5 اگست کو شیخ حسینہ نے دہلی میں ایک تقریب سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے طارق رحمان کی حکومت پر اپنے حامیوں کو دبانے کا الزام لگایا اور دسمبر میں بنگلہ دیش واپس آنے کا عزم ظاہر کیا۔
بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کو بھارتی سرزمین سے خطاب کی اجازت دیے جانے پر شدید ردعمل ظاہر کیا، جبکہ بھارت نے کہا کہ اس تقریب میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق طارق رحمان کے لیے بھی ایسے وقت میں دہلی کا دورہ کرنا سیاسی طور پر حساس ہوسکتا ہے جب شیخ حسینہ بھارت میں موجود ہیں۔
بھارت کی طارق رحمان کو دہلی لانے کی خواہش صرف شیخ حسینہ کے معاملے تک محدود نہیں۔ بنگلہ دیش نے شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد پاکستان کے ساتھ بھی تعلقات بہتر بنانے کی کوششیں تیز کردی ہیں، جسے بھارت خطے میں اپنے مفادات کے تناظر میں اہم پیش رفت سمجھتا ہے۔
یوں دہلی طارق رحمان کے دورے کو بنگلہ دیش کے ساتھ تعلقات کی ازسرنو تعمیر، علاقائی رابطوں اور اپنے شمال مشرقی مفادات کے تحفظ کے لیے ایک اہم موقع سمجھ رہا ہے۔

موضوعات : #bangladesh#indiabangladeshipmTariq Rehman
ShareSend

متعلقہ خبریں

From war to prison and the presidency The political journey of Bangladesh's new president.
تازہ ترین

جنگ سے جیل اور صدارت، بنگلہ دیش کے نئے صدر کا سیاسی سفر

22 اگست , 2026
India will import one million tonnes of raw sugar duty-free.
تازہ ترین

بھارت ایک ملین ٹن خام چینی ڈیوٹی فری درآمد کرے گا

21 اگست , 2026
Closure of Pakistani airspace for India extended by another month.
تازہ ترین

بھارت کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع

19 اگست , 2026
India prepares to open its nuclear sector to foreign nuclear technology.
تازہ ترین

بھارت کی غیر ملکی جوہری ٹیکنالوجی کے لیے جوہری شعبہ کھولنے کی تیاری

17 اگست , 2026
France again refuses to provide India with sensitive Rafale source codes.
تازہ ترین

فرانس کا بھارت کو رافیل کے حساس سورس کوڈز کی فراہمی سےپھر انکار

6 اگست , 2026
India's education minister resigns after strong protests from Cockroach Janata Party
تازہ ترین

کاکروچ پارٹی کا احتجاج رنگ لے آیا،بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان مستعفی

25 جولائی , 2026
اگلی خبر
امریکا کو حملے کے لیے سرزمین دینے والا دشمن تصور ہوگا،ایران کا خطے کے ممالک کو انتباہ

امریکا کو حملے کے لیے سرزمین دینے والا دشمن تصور ہوگا،ایران کا خطے کے ممالک کو انتباہ

یہ بھی پڑھیں

پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

28 اگست , 2026
حج آپریٹرز کو پیکجز فعال کرنے کے لیے 3 دن کی آخری مہلت

حج آپریٹرز کو پیکجز فعال کرنے کے لیے 3 دن کی آخری مہلت

28 اگست , 2026
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، حلف اٹھا لیا

بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب، حلف اٹھا لیا

28 اگست , 2026
نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 543 تک پہنچ گئیں، 1500 سے زائد افراد لاپتہ

نیپال اور تبت میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 543 تک پہنچ گئیں، 1500 سے زائد افراد لاپتہ

28 اگست , 2026
گیس سبسڈی نظام ختم کرنے پر غور، تمام صارفین کے لیے ایک ہی قیمت مقرر کرنے کی تجویز

گیس سبسڈی نظام ختم کرنے پر غور، تمام صارفین کے لیے ایک ہی قیمت مقرر کرنے کی تجویز

28 اگست , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔