راولپنڈی ( پاک ترک نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور محسن نقوی کا ایران کا تین روزہ سرکاری دورہ مکمل ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سمیت اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں ، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
خطے میں پائیدار امن کے قیام، سیکیورٹی ماحول اور سفارتی روابط پر تفصیلی گفتگو کی گئی ،فیلڈ مارشل نے کشیدگی میں کمی، مذاکرات اور پرامن حل پر زور دیا،پاکستان کی جانب سے ایران کی قیادت اور عوام کی مہمان نوازی پر اظہار تشکر بھی کیا ۔
پاکستان اور ایران کے تاریخی و برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،مشرق وسطیٰ تنازع کے حل کیلئے پاکستان کے کردار اور امن کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔












