جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل سج گیا

3 مہینے پہلے
A A
گلگت بلتستان میں انتخابی دنگل سج گیا
Share on Facebookwhatsapp

گلگت(پاک ترک نیوز ) گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔ مختلف اضلاع میں ووٹرز کی بڑی تعداد حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پولنگ اسٹیشنز کا رخ کر رہی ہے، جبکہ انتخابی عمل کے حوالے سے عوام میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آ رہا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 1391 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 349 حساس اور 551 انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔ انتخابات میں 24 اسمبلی نشستوں کے لیے 400 سے زائد امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 9 لاکھ 58 ہزار 480 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔

سیاسی جماعتوں کے امیدواروں میں پاکستان پیپلز پارٹی کے 23، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے 22، استحکامِ پاکستان پارٹی کے 15، پاکستان مسلم لیگ کے 11 اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے 9 امیدوار شامل ہیں۔ مجلس وحدت المسلمین کے 7، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم پاکستان کے 6،6 امیدوار بھی انتخابی دوڑ میں شریک ہیں، جبکہ 266 آزاد امیدوار مختلف حلقوں سے قسمت آزما رہے ہیں۔

اہم انتخابی مقابلوں میں جی بی اے-1 گلگت میں پیپلز پارٹی کے امجد حسین، مسلم لیگ (ن) کے شفیق الدین، آئی پی پی کے سلطان رئیس اور آزاد امیدوار آصف عثمانی کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ جی بی اے-2 گلگت میں مسلم لیگ (ن) کے حافظ حفیظ الرحمن، پیپلز پارٹی کے جمیل احمد، آئی پی پی کے فتح اللہ اور آزاد امیدوار عتیق پیرزادہ کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔

اسی طرح جی بی اے-18 دیامر میں سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور آئی پی پی کے امیدوار گلبر خان کا مقابلہ مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمن سے ہے۔ جی بی اے-19 غذر میں آزاد امیدوار نواز خان ناجی، پیپلز پارٹی کے جلال شاہ اور مسلم لیگ (ن) کے ظفر محمد نمایاں امیدوار ہیں۔

جی بی اے-13 استور میں آزاد امیدوار شاہدہ خورشید، مسلم لیگ (ن) کے رانا فرمان علی اور پیپلز پارٹی کے فہد حنیف کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے۔
انتخابات کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مقامی پولیس، گلگت بلتستان اسکاؤٹس اور پنجاب پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف انتخابی حلقوں میں فلیگ مارچ بھی کیا۔
الیکشن کمیشن اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے انتخابی عمل کو شفاف، آزادانہ اور پرامن بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں، جبکہ نتائج کے اعلان تک سیاسی سرگرمیوں اور عوامی دلچسپی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

موضوعات : ecectionGilgit-Baltistanpolling
ShareSend

متعلقہ خبریں

گلگت بلتستان کی 7 اہم سڑکیں وفاق کے حوالے کرنے کا فیصلہ
پاکستان

گلگت بلتستان کی 7 اہم سڑکیں وفاق کے حوالے کرنے کا فیصلہ

9 ستمبر , 2026
پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنائیں گی ،بلاول بھٹو کا عبدالعلیم خان سے رابطہ
پاکستان

پیپلز پارٹی اور استحکام پاکستان پارٹی گلگت بلتستان میں مل کر حکومت بنائیں گی ،بلاول بھٹو کا عبدالعلیم خان سے رابطہ

22 جون , 2026
بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے
اہم ترین 3

بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے

25 مئی , 2026
اگلی خبر
ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ

ملک کے کئی علاقوں میں آج سے ہیٹ ویو کا الرٹ

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

پیٹرولیم لیوی پر مذاکرات، حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید تین دن کا وقت مانگ لیا

10 ستمبر , 2026
تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

تجارت کے فروغ اور کاروباری سرگرمیوں میں آسانی پیدا کرنا اولین ترجیحات ہیں، وزیراعظم

10 ستمبر , 2026
A banana worth $6 million

60لاکھ ڈالر کا کیلا؟

10 ستمبر , 2026
امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

امریکا کے ہر شہری پر ایک کروڑ 17لاکھ کا قرضہ

10 ستمبر , 2026
اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

اسٹار ٹریک کی 60ویں سالگرہ، خلا باز نے خلائی اسٹیشن پر یادگاری نشان لہرایا

10 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔