کراچی(پاک ترک نیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، مختلف اضلاع میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گے
31 مئی کو شگر، یکم جون کو خپلو، دو جون کو اسکردو اور تین جون کو دیامر میں جلسے ہوں گے۔ آصفہ بھٹو زرداری تین جون کو ہنزہ اور چار جون کو نگر میں انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری چار جون کو غذر جبکہ پانچ جون کو گلگت میں بڑے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
پاکستان پیپلزپارٹی کی گلگت بلتستان میں انتخابی سرگرمیاں عروج پر ہیں ، مجموعی طور پر آٹھ بڑے جلسوں کا اعلان کیس ھیس ہے شگر، خپلو، اسکردو، دیامر، غذر اور گلگت میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے
ہنزہ اور نگر میں آصفہ بھٹو زرداری انتخابی مہم کی قیادت کریں گی۔









