پیر , 5 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

وزارت داخلہ کے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ

2 مہینے پہلے
A A
Decision to modernize Ministry of Interior agencies.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ کے تمام ذیلی اداروں کے سربراہان کا اہم اجلاس ہوا، جس میں اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے، باہمی رابطے مضبوط کرنے اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اصلاحات کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے تمام اداروں کو باہمی تعاون اور رابطہ کاری مزید مضبوط بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کا کام دیگر وزارتوں سے مختلف اور غیر معمولی نوعیت کا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ لینڈ پورٹ اتھارٹی سمیت نئے قائم ہونے والے اداروں کو مکمل معاونت فراہم کی جائے گی، تمام اداروں کو درکار وسائل مہیا کیے جائیں گے، سب نے مل کر ایک دوسرے کی بھرپور معاونت کرنی ہے۔

وزیر داخلہ نے تمام اداروں کے سربراہان کو ڈیٹا اور سائبر سکیورٹی کے حوالے سے مؤثر اور جامع اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

انہوں نے تمام سربراہان کو اپنے متعلقہ اداروں کا دو سالہ جامع تبدیلی کا منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت داخلہ کے تمام اداروں کو جدید خطوط پر مکمل طور پر تبدیل کرنا حکومت کا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مون سون بارشوں کی دھواں دھار اننگز، راولپنڈی اسلام آباد میں نشیبی علاقے زیرِ آب

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ کے ہر ذیلی ادارے کو مثالی اور عوام دوست بنانا ہے، عوام کو بہترین سہولتیں اور معیاری خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام اداروں کو اپنے اہداف کا حصول یقینی بنانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ادارے خودمختار اور بااختیار ہونے چاہئیں اور انہیں اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے، ہر معاملہ وزارت داخلہ کو بھیجنے کی ضرورت نہیں۔

وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ جہاں ضرورت ہو، قوانین میں ضروری ترامیم اور اصلاحات کی تجاویز فوری پیش کی جائیں۔

محسن نقوی نے گزشتہ اور رواں سال حج آپریشن کے دوران منشیات اسمگلنگ کا ایک بھی کیس رپورٹ نہ ہونے کو اداروں کی کارکردگی میں بہتری کا واضح ثبوت قرار دیا۔

وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ وفاقی اداروں میں کام نہ کرنے کا ایک کلچر موجود تھا، حکومت نے اس سوچ کو تبدیل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو اہداف پر مبنی، نتیجہ خیز اور کارکردگی پر مرکوز انداز میں کام کرنا ہوگا۔

اجلاس میں وزارت داخلہ کے ذیلی اداروں کے سربراہان نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں اداروں میں بنیادی اور مثبت تبدیلیوں کا اعتراف کیا۔

اجلاس میں وزیر مملکت طلال چوہدری، سیکرٹری داخلہ، چیئرمین نادرا، ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے، ڈائریکٹر جنرل اے این ایف، نیشنل کوآرڈینیٹر نیکٹا، آئی جی وفاقی کانسٹیبلری، ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے، مینجنگ ڈائریکٹر لینڈ پورٹ اتھارٹی، ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ اینڈ امیگریشن، چیف کمشنر اسلام آباد و آئی جی اسلام آباد پولیس، چیئرمین سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی اور وفاقی پراسیکیوٹر جنرل نے شرکت کی۔

موضوعات : #interiorministerislamabadmohsinnaqvi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Meeting between the Interior Minister and the Governor of Khyber Pakhtunkhwa concludes; indication that a statement will be issued soon.
تازہ ترین

وزیرداخلہ اور گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ختم، جلد اعلامیہ جاری کرنے کا عندیہ

4 اکتوبر , 2026
The country's system is set to be reset, and things will improve Mohsin Naqvi.
اہم ترین

ملک کا نظام ری سیٹ ہونے والا ہے، معاملات میں بہتری آئے گی، محسن نقوی

3 اکتوبر , 2026
Citizens should not have to make repeated visits to offices for government services Prime Minister.
تازہ ترین

عوام کو سرکاری خدمات کے لیے دفاتر کے چکر نہیں لگانے چاہئیں، وزیراعظم

1 اکتوبر , 2026
پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے
اہم ترین 2

پی ٹی آئی لانگ مارچ مؤخر، خیبر پختونخوا سے اسلام آباد آنے والے راستے کھلنے لگے

27 ستمبر , 2026
Stopwatch installed in the Federal Constitutional Court; each lawyer allowed 10 minutes for arguments.
تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت میں اسٹاپ واچ نصب ،ہر وکیل کو 10منٹ دلائل کی اجازت

24 ستمبر , 2026
Mohsin Naqvi holds an important meeting with General Ahmad Vahidi, head of Iran's Revolutionary Guard.
تازہ ترین

محسن نقوی کی ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ جنرل احمد وحیدی سے اہم ملاقات

23 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Prime Minister Shehbaz Sharif expresses gratitude to Trump for supporting the Makkah defense agreement.

وزیراعظم شہباز شریف کا مکہ دفاعی معاہدے کی حمایت پر ٹرمپ سے اظہارِ تشکر

یہ بھی پڑھیں

NASA's new plan to explore the depths of the universe.

کائنات کی گہرائیوں تک جانے کے لئے ناسا کا نیامنصوبہ

5 اکتوبر , 2026
The Secretary-General will arrive in Pakistan tomorrow.

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے

5 اکتوبر , 2026
Khyber Pakhtunkhwa is in the grip of terrorism, yet the Chief Minister is perched atop a container Uzma Bukhari.

خیبر پختونخوا دہشت گردی کی زد میں، وزیراعلیٰ کنٹینر پر چڑھا ہوا ہے: عظمیٰ بخاری

5 اکتوبر , 2026
Saudi Arabia has halted the $2.5 billion World Cup stadium project in NEOM.

سعودی عرب نے نیوم میں 2.5 ارب ڈالر کا ورلڈ کپ اسٹیڈیم منصوبہ روک دیا

5 اکتوبر , 2026
Kuwait has revoked the citizenship of 415 individuals.

کویت نے 415 افراد کی شہریت منسوخ کردی

5 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔