ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

نیتن یاہو کی ٹرمپ پر سخت شرائط، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کرانے کا مطالبہ

4 مہینے پہلے
A A
نیتن یاہو کی ٹرمپ پر سخت شرائط، ایران کا جوہری پروگرام مکمل ختم کرانے کا مطالبہ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جوہری معاہدے کے لیے سخت ترین شرائط پیش کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تہران کا پورا جوہری ڈھانچہ ختم کیا جائے۔
ان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی دوسرے مرحلے کے جوہری مذاکرات کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہوئے۔ یہ مذاکرات امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کا حصہ ہیں۔
امریکا میں بڑے یہودی رہنماؤں کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ ہفتے ڈونلڈ ٹرمپ کو واضح کر دیا تھا کہ کسی بھی معاہدے میں چند بنیادی نکات شامل ہونا ضروری ہیں۔
ان کے مطابق:ایران کا تمام افزودہ یورینیم ملک سے باہر منتقل کیا جائے۔ یورینیم افزودگی کی صلاحیت مکمل ختم کی جائے اور اس کا انفراسٹرکچر بھی توڑا جائے جبکہ بیلسٹک میزائل پروگرام کا مسئلہ حل کیا جائے۔ جوہری پروگرام کی سخت اور مؤثر بین الاقوامی نگرانی ہو۔
اُدھر امریکا اور ایران کے درمیان جوہری مذاکرات 6 فروری کو عمان میں دوبارہ شروع ہوئے تھے۔ اس سے قبل اسرائیل کی جانب سے ایران پر بڑے فضائی حملوں کے بعد مذاکرات تعطل کا شکار ہو گئے تھے، جس کے نتیجے میں 12 روزہ جنگ چھڑ گئی تھی۔
بعد ازاں امریکا نے بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان اس بات پر اتفاق ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی صلاحیت نہیں ہونی چاہیے۔
تاہم اس مقصد کے حصول کے طریقہ کار پر دونوں میں اختلاف موجود ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران کی تیل برآمدات، خاص طور پر چین کو ہونے والی فروخت، پر مزید معاشی دباؤ بڑھانے پر بھی بات کی۔
دوسری جانب ایران نے ہمیشہ ایٹمی ہتھیار بنانے کے ارادے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے بدلے اپنے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے تیار ہے، تاہم میزائل پروگرام کو مذاکرات سے جوڑنے سے انکار کرتا ہے۔
ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ نہ ہوا تو ٹرمپ اسرائیلی حملوں کی حمایت کر سکتے ہیں، تاہم اس پر فوری طور پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا۔
خطے میں کشیدگی اس وقت مزید بڑھ گئی جب ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ میں دوسرا طیارہ بردار بحری جہاز بھیجنے کا اعلان کیا اور ایران میں حکومت کی تبدیلی کو “بہترین آپشن” قرار دیا۔
ایران نے خبردار کیا ہے کہ کسی بھی حملے کی صورت میں وہ مشرق وسطیٰ میں موجود امریکی اڈوں کو نشانہ بنائے گا۔مسلسل بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ایک بڑی علاقائی جنگ کے خدشات کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

موضوعات : Donald Trumpisrael
ShareSend

متعلقہ خبریں

Resistance against Israel will continue, says Hezbollah leader Naim Qassem
دنیا

اسرائیل کے خلاف مزاحمت جاری رہے گی ، سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم

4 جون , 2026
لبنان میں اسرائیلی جارحیت ، ایران نے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا
اہم ترین

لبنان میں اسرائیلی جارحیت ، ایران نے امریکا کے ساتھ پیغامات کا تبادلہ روک دیا

1 جون , 2026
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اہم اسٹریٹجک مقام بیوفورٹ قلعہ پر قبضہ
اہم ترین 3

اسرائیل کا جنوبی لبنان میں اہم اسٹریٹجک مقام بیوفورٹ قلعہ پر قبضہ

1 جون , 2026
اسرائیلی فوج 26 برس بعد لبنان میں کئی کلو میٹر اندر تک گھس گئی، اہم علاقوں پر قبضے کا دعویٰ
اہم ترین 3

اسرائیلی فوج 26 برس بعد لبنان میں کئی کلو میٹر اندر تک گھس گئی، اہم علاقوں پر قبضے کا دعویٰ

31 مئی , 2026
حزب اللہ کے حملے ،اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان
اہم ترین 3

حزب اللہ کے حملے ،اسرائیل کا سرحدی علاقوں میں اسکول بند رکھنے کا اعلان

31 مئی , 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

29 مئی , 2026
اگلی خبر
ٹرمپ کی ناکہ بندی عالمی سمندروں تک پھیل گئی، امریکی فوج کا بھارتی سمندر میں تیل بردار جہاز پر دھاوا

ٹرمپ کی ناکہ بندی عالمی سمندروں تک پھیل گئی، امریکی فوج کا بھارتی سمندر میں تیل بردار جہاز پر دھاوا

یہ بھی پڑھیں

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

آزاد کشمیر پولیس کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کیخلاف ایکشن ،72افراد گرفتار

6 جون , 2026
وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

وفاقی بجٹ ،ایوان صدر میں آج حکومت اور پی پی کی بڑی بیٹھک

6 جون , 2026
Presidential reference on refugee seats in Azad Kashmir, Supreme Court reserves decision

آزاد کشمیر میں مہاجر نشستوں کا صدارتی ریفرنس ،سپریم کورٹ میں فیصلہ محفوظ

6 جون , 2026
Interior Minister Mohsin Naqvi to leave for Iran today

وزیر داخلہ محسن نقوی آج ایران روانہ ہوں گے

6 جون , 2026
24 seats, 396 candidates, power struggle in Gilgit-Baltistan

24نشستیں ،396امیدوار ،گلگت بلتستان میں اقتدار کی جنگ

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔