تہران(پاک ترک نیوز) ) ایران، روس اور چین نے شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشقوں کا اعلان کردیا ہے۔
ایران کے نیم سرکاری نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ ایران ، روس اور چین رواں ماہ مشترکہ بحری مشقیں کریں گے۔
ان مشقوں کو میری ٹائم سکیورٹی بیلٹ کا نام دیا گیا ہے جبکہ ان مشقوں میں ایران کی بحریہ، پاسداران انقلاب کے گارڈز، چین اور روس کی بحری افواج حصہ لیں گی۔ان مشقوں کا مقصد کسی بھی ممکنہ حملے یا خطرے سے نمٹنے کی پیشگی تیاری اور تینوں ممالک کے درمیان تعاون مضبوط بنانا ہے۔
ان مشقوں کا باقائدہ آغاز 2019 میں ایران کی بحریہ نے کیا تھا اور یہ مشقیں اب تک سات مرتبہ منعقد کی جا چکی ہے۔
یاد رہے کہ یہ مشقیں ایسے وقت میں کی جار ہی ہیں جب واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا جبکہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں بحری بیڑہ تعینات کردیا ہے۔












