اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاک فوج کی تیاری نئے مرحلے میں داخل، ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کو تیار ہیں: فیلڈ مارشل

3 مہینے پہلے
A A
پاک فوج کی تیاری نئے مرحلے میں داخل، ہر ممکن خطرے سے نمٹنے کو تیار ہیں: فیلڈ مارشل
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی:(پاک ترک نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورس، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ہمہ وقت کسی بھی نوعیت کے خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور دفاعی صلاحیتوں کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہاولپور کے قریب خیرپور ٹامیوالی میں منعقدہ بڑی جنگی مشق اسٹیڈ فاسٹ ریزولوو کا مشاہدہ کیا، جہاں جدید جنگی حکمتِ عملی، ڈرون ٹیکنالوجی، الیکٹرانک وارفیئر، جدید نگرانی کے نظام اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز کا عملی مظاہرہ پیش کیا گیا۔
مشقوں کے دوران فیلڈ مارشل نے افسران اور جوانوں کے غیر متزلزل حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور آپریشنل تیاری کو سراہا۔ جوانوں سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے مسلح افواج ہر سطح پر مکمل طور پر تیار ہیں۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ دور میں جنگ کی نوعیت تیزی سے تبدیل ہو چکی ہے اور مستقبل کے معرکوں میں ٹیکنالوجی فیصلہ کن کردار ادا کرے گی۔
ان کے مطابق روایتی جنگی طریقوں کے ساتھ ساتھ ذہنی اور فکری تبدیلی بھی ناگزیر ہو چکی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ مسلح افواج جدید ٹیکنالوجی کو تیزی سے اپنا رہی ہیں، جہاں جدت اور مقامی سطح پر صلاحیتوں کی تیاری دفاعی حکمتِ عملی کے بنیادی ستون ہوں گے۔
بعد ازاں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے روہی ای اسکلز لرننگ ہب کا افتتاح کیا، جو جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر کے نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جدید دور میں قومی ترقی کے لیے تعلیم اور ہنر ناگزیر ہیں۔اس موقع پر انہوں نے آرمی پبلک اسکول عباسیہ کیمپس کا بھی افتتاح کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ معیاری تعلیم اور کردار سازی کے فروغ میں پاک فوج کا کردار جاری رہے گا۔
فیلڈ مارشل نے ای ایم ای ریجنل ورکشاپ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں جدید دفاعی پلیٹ فارمز کی دیکھ بھال، مقامی تیاری اور نئی ٹیکنالوجی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بہاولپور گیریژن آمد پر کور کمانڈر نے ان کا استقبال کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی، پھول رکھے اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

موضوعات : Army chiefisprPakistan Army
ShareSend

متعلقہ خبریں

Major security forces operation kills 8 foreigners in North Waziristan
تازہ ترین

سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، شمالی وزیرستان میں 8 خارجی ہلاک

2 اپریل , 2026
Terrorists will be eliminated wherever they are, says Field Marshal
تازہ ترین

دہشت گرد جہاں بھی ہوئے ختم کر کے دم لیں گے،فیلڈ مارشل

19 مارچ , 2026
باجوڑ میں خود کش حملہ : 11 جوان شہید، 12 دہشتگرد ہلاک
اہم ترین

باجوڑ میں خود کش حملہ : 11 جوان شہید، 12 دہشتگرد ہلاک

17 فروری , 2026
پاکستان کا ہائپر سونک میزائل’SMASH‘ منظر عام پر
تازہ ترین

پاکستان کا ہائپر سونک میزائل’SMASH‘ منظر عام پر

11 فروری , 2026
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مزید کارروائیاں، 24 دہشت گرد مارے گئے
تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مزید کارروائیاں، 24 دہشت گرد مارے گئے

6 فروری , 2026
یومِ یکجہتی کشمیر: پاکستان کا دنیا کو کشمیری عوام سے غیر متزلزل اظہارِ یکجہتی کا پیغام
اہم ترین

یومِ یکجہتی کشمیر: پاکستان کا دنیا کو کشمیری عوام سے غیر متزلزل اظہارِ یکجہتی کا پیغام

5 فروری , 2026
اگلی خبر
بنگلا دیش اور چائنہ کا بڑا دفاعی معاہدہ ، بھارت کیلئے تشویشناک خبر

بنگلا دیش اور چائنہ کا بڑا دفاعی معاہدہ ، بھارت کیلئے تشویشناک خبر

یہ بھی پڑھیں

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026
Free electricity for officers cut off

افسروں کی مفت بجلی بند

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔