لاہور ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹونٹی میچ کل کھیلا جائے گا ۔
لاہورکے قذافی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں کل پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مد مقابل آئیں گی ۔یہ میچ دن 4بجے شروع ہو گا ۔ آسٹریلوی سکواڈ سیریز میں حصہ لینے کیلئے لاہورپہنچ گیا ہے ۔
پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ آسٹریلوی قائد مچل مارش ہیں۔
بابراعظم جو بگ بیش لیگ کا پہلی بار حصہ تھے وہ اپنا خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے ہیں تاہم پاکستان کو ان سے بے پناہ امیدیں وابستہ ہیں ۔ آسٹریلوی سکواڈ میں ٹریوس ہیڈ اور جوس انگلش جیسے میچ ونرز موجود ہیں ۔
پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی میچ 31جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونی میچ یکم فروری کو کھیلا جائے گا ۔












