بدھ , 10 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پاک بھارت جنگ نہ روکی جاتی تو حالات انتہائی خطرناک ہو سکتے تھے: ڈونلڈ ٹرمپ

5 مہینے پہلے
A A
پاک بھارت جنگ نہ روکی جاتی تو حالات انتہائی خطرناک ہو سکتے تھے: ڈونلڈ ٹرمپ
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ غزہ بورڈ آف پیس کو اقوامِ متحدہ کے متبادل کے طور پر قائم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، اور اقوامِ متحدہ کو اپنا کردار ادا کرتے رہنا چاہیے۔ عالمی امن کے معاملات میں یو این کی ذمہ داریاں اپنی جگہ برقرار رہیں گی۔
عہدۂ صدارت کا ایک سال مکمل ہونے پر وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے عالمی سیاست، عسکری اتحادوں اور بین الاقوامی تنازعات پر کھل کر بات کی۔
ان کا کہنا تھا کہ نیٹو فوجی اتحاد کو مضبوط رکھنے میں ان کا کردار فیصلہ کن رہا ہے، اور جتنا کام انہوں نے نیٹو کے لیے کیا ہے، ماضی میں کسی امریکی صدر نے نہیں کیا۔
گرین لینڈ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اس معاملے پر ایسا حل نکالا جائے گا جس سے امریکا اور نیٹو دونوں مطمئن ہوں۔
انہوں نے برطانیہ اور فرانس کی قیادت کے ساتھ تعلقات کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ قیادت کی سطح پر مکمل ہم آہنگی موجود ہے، تاہم انہوں نے اعلان کیا کہ وہ پیرس میں ہونے والے جی سیون اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔
لاطینی امریکا سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ انہیں وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو سے جیل میں ملاقات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، البتہ انہوں نے انکشاف کیا کہ امریکا اب تک وینزویلا سے 50 ملین بیرل تیل حاصل کر چکا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت کشیدگی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس دوران آٹھ جنگی طیارے مار گرائے گئے تھے۔ ان کے مطابق، وزیراعظم شہباز شریف نے ان سے کہا کہ آپ کی مداخلت سے کروڑوں جانیں بچ گئیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اگر پاک بھارت جنگ نہ روکی جاتی تو حالات انتہائی خطرناک رخ اختیار کر سکتے تھے، اور خدشہ تھا کہ یہ تنازع لاکھوں نہیں بلکہ ایک سے دو کروڑ انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب بن سکتا تھا۔
صدر ٹرمپ نے مزید دعویٰ کیا کہ انہوں نے اب تک آٹھ بڑی جنگوں کو رکوانے میں کردار ادا کیا ہے، اور یہ اقدامات کسی نوبل انعام کے حصول کے لیے نہیں کیے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں۔صدر ٹرمپ کے ان بیانات نے ایک بار پھر عالمی سفارت کاری، عسکری طاقت اور امریکا کے عالمی کردار پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

موضوعات : Donald TrumpgazaindiaUNO
ShareSend

متعلقہ خبریں

Significant increase in defense spending of India and Pakistan after May 2025. SIPRI report
تازہ ترین

مئی 2025کے بعد بھارت اور پاکستان کے دفاعی اخراجات میں نمایاں اضافہ۔سپری کی رپورٹ

9 جون , 2026
Pakistan and China's alliance exposes India's weaknesses
تازہ ترین

پاکستان اور چین کا اتحاد، بھارت کی کمزوریاں عیاں

6 جون , 2026
Virat Kohli ruled out of ODI series against Afghanistan
تازہ ترین

ویرات کوہلی افغانستان کے خلاف ون ڈے سیریز سے باہر

4 جون , 2026
The party is as famous in India as cockroaches, Indian media's propaganda against the movement
تازہ ترین

کاکروچ جتنا پارٹی بھارت میں مشہور،بھارتی میڈیا کا تحریک کیخلاف پروپیگنڈا

4 جون , 2026
Modi's ten-year campaign to isolate Pakistan globally has failed
اہم ترین 3

پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کے لیے مودی کی دس سالہ مہم ناکام

30 مئی , 2026
آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ
اہم ترین

آبنائے ہرمز میں امریکی بحری ناکہ بندی اب ختم کردی جائے گی، ڈونلڈ ٹرمپ

29 مئی , 2026
اگلی خبر
ورلڈ اکنامک فورم اجلاس، وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع

ورلڈ اکنامک فورم اجلاس، وزیراعظم کی صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع

یہ بھی پڑھیں

پاسپورٹ اب گھر کی دہلیز پر ملیں گے

پاسپورٹ اب گھر کی دہلیز پر ملیں گے

9 جون , 2026
مظفر آباد میں شوکت نواز میر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ

مظفر آباد میں شوکت نواز میر کے خلاف بغاوت کا مقدمہ

9 جون , 2026
وزیراعظم کا کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم کا کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

9 جون , 2026
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،14 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،14 دہشت گرد ہلاک

9 جون , 2026
قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچ غیر تسلی بخش قرار

قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچ غیر تسلی بخش قرار

9 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔