لاہور (پاک ترک نیوز )آئی سی سی نے قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا۔دونوں گراؤنڈز کی پچ کو ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا
آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کی پچ کو غیر تسلی بخش ریٹنگ دی گئی۔میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے لارڈز اور گریم لابروئے نے قذافی اسٹیڈیم کی پچ کی رپورٹ جمع کروائی
گریم لابروئے کی رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کی پچ سلو اور لو تھی، جس پر رنز بنانا مشکل تھے، یہ پچ ون ڈے انٹرنیشنل کے مطابق نہیں تھی۔ اس پچ پر بیٹرز کو سیٹ ہونے میں مشکلات پیش آرہی تھیں،
آئی سی سی کے مطابق پی سی بی اور ای سی بی کو پچ کی رپورٹ بھجوا دی گئی، دونوں بورڈز 14 دنوں میں اپیل کا حق رکھتے ہیں






