ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان پیکج زیادہ موثر بنانے کی ہدایت

5 مہینے پہلے
A A
وزیراعظم شہباز شریف کی رمضان پیکج زیادہ موثر بنانے کی ہدایت
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد:(پاک ترک نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی حکومت کے مجوزہ رمضان اور گذشتہ سال رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن پر جائزہ اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔
وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں اور وزارتوں کی گذشتہ سال رمضان پیکج کی شفافیت پر مستند آڈٹ ادارے کی طرف سے رپورٹ تعریف کی ۔ وزیراعظم نے کہا کہ پچھلے سال سے وفاقی حکومت نے غریب عوام کو رمضان پیکج کی بدولت ارزاں نرخوں پر اشیائے خور و نوش کی فراہمی کے لیے شفاف نظام ترتیب دیا ہے ۔ملک میں کئی دہائیوں سے جاری یوٹیلٹی سٹورز کے ذریعے، مالی بے ضابطگیوں، بدنظمی اور غریبوں کے استحصال کا رائج نظام حکومت نے شفاف نظام میں تبدیل کر دیا۔
وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو آنے والے رمضان کے لیے پچھلے سال سے بھی زیادہ موثر اور سود مند پیکج اور سفارشات مرتب کرنے کی خصوصی ہدایت کی۔وزیراعظم نے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز میں بدعنوانی کی وجہ سے مستحق افراد اپنے حق سے محروم تھے۔ غریبوں اور سفید پوش عوام کی مالی معاونت اور سماجی آسودگی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ وزیراعظم نے خصوصی ہدایت کی کہ غریب عوام میں رمضان پیکج کے امدادی رقوم کی فراہمی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے ہی کی جائے تاکہ عوام کی عزت و تکریم مجروح نہ ہو۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کو امدادی رقوم کی ڈیجیٹل والٹس کے ذریعے فراہمی کیش لیس معیشت کے حصول کے لیے بھی سنگ میل ثابت ہوگی۔ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی رمضان پیکج کی تقسیم میں شمولیت سے کیش لیس اکانومی کو فروغ ملے گا۔ وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ تمام متعلقہ وزارتیں اور ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ امدادی رقوم میں غریب عوام کے دائرہ کار اور شمولیت کو ممکن حد تک وسیع کیا جا سکے۔ رمضان پیکج میں پچھلے سال سے بہتر اور موثر ادائیگی کے لیے عملی اقدامات پر مشتمل جامع حکمت عملی اور سفارشات جلد پیش کی جائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ مؤثر نگرانی کے لئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ اور منظم مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے۔ اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن میں عالمی شہرت یافتہ اور مستند آڈٹ فرم نے حکومتی پیکج کو موثر اور شفاف قرار دیا۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سوشل پروٹیکشن والٹ نظام رائج کیا جارہا ہے، جس کے تحت مستحق افراد میں مفت سمز تقسیم کی جارہی ہیں اور مارچ 2026 سے تمام امدادی رقوم اسی سم کے ذریعے ڈیجیٹلی تقسیم کی جائیں گی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رمضان پیکج کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن میں کسی قسم کی مالی بدعنوانی یا سنگین انتظامی بدنظمی کی نشاندہی نہیں کی گئی۔

موضوعات : Inflationpakistan
ShareSend

متعلقہ خبریں

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان
اہم ترین

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026
پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر
اہم ترین 2

پاکستان ،امریکا میں بہترین شراکت داری ہے ،نیٹلی بیکر

4 جون , 2026
Pakistan is playing a roulette four-piece in these rigs, cis foreign office spokespeople
اہم ترین 2

پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کر رہا ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

4 جون , 2026
Turkish Foreign Minister gives a stern response to India over friendship with Pakistan
تازہ ترین

ترک وزیرخارجہ کا پاکستان سے دوستی پربھارت کو کرارا جواب

4 جون , 2026
Preparation of new taxes ahead of federal budget, inflation expected to rise
تازہ ترین

وفاقی بجٹ سے پہلے نئے ٹیکسز کی تیاری،مہنگائی میں اضافہ متوقع

3 جون , 2026
Preparation of Rs 1.71 trillion federal budget for the next fiscal year 2026-27 completed
تازہ ترین

آئندہ مالی سال 2026-27کے 171کھرب روپے کےوفاقی بجٹ کی تیاری مکمل

2 جون , 2026
اگلی خبر
Negotiations underway to convert Pakistan's Saudi loan into JF-17 deal

پاکستان کے سعودی قرضے کو JF-17کی ڈیل میں تبدیل کرنے پر مذاکرات

یہ بھی پڑھیں

China's Zhang Yiming overtakes Mukesh Ambani to become Asia's second richest person

چین کے ژانگ یمنگ نے مکیش امبانی کو پیچھے چھوڑ دیا،ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص بن گئے

6 جون , 2026
America and Iran attack each other again

امریکا ،ایران کے ایک دوسرے پر ایک بار پھر حملے

6 جون , 2026
Return of frozen assets a key condition for potential peace deal between US and Iran

امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ امن معاہدہ،منجمد اثاثوں کی واپسی کلیدی شرط قرار

6 جون , 2026
Ireland bans entry of two Israeli ministers

اسرائیل کے 2اہم وزیروں کے آئر لینڈ داخلے پر پابندی

6 جون , 2026
Operation Blue Star completes 42 years, Sikh community still awaits justice

آپریشن بلیو سٹار کو 42 سال مکمل، سکھ برادری آج بھی انصاف کی منتظر

6 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔