سڈنی ( پاک ترک نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز بابراعظم بگ بیش لیگ کے دوسرے میچ میں بھی پھر ناکام ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق بابراعظم سڈنی سکسرز کی جانب سے دوسرے میچ میں بھی متاثرکن کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور محض 9رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے ۔
سڈنی میں کھیلے جا رہے سڈنی سکسرز اور ایڈیلیڈ سٹرائیکر کے درمیان میچ میں ایڈیلیڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بائولنگ کا فیصلہ کیا۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے بابراعظم اور ڈینیل ہیوجز نے اننگز کا آغاز کیا تاہم بابر اعظم 9رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔انہیں لیوک ووڈ نے آئوٹ کیا ۔
واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں سڈنی سکسرز کے پہلے میچ میں بھی پرتھ سکارچرز کیخلاف بابر اعظم صرف 2رنزہی بنا سکے تھے ۔












