ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھیک مانگنے پر مختلف ممالک سے 60 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانے کا انکشاف

6 مہینے پہلے
A A
بھیک مانگنے پر مختلف ممالک سے 60 ہزار سے زائد پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیے جانے کا انکشاف
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز اور انسانی حقوق کا اجلاس چیئرمین کمیٹی اغا رفیع اللہ کی سربراہی میں ہوا، کمیٹی میں مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے بھیک مانگنے کے باعث ہزاروں پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرنے کا انکشاف کیا اور کہا کہ اس سال51 ہزار لوگوں کو آف لوڈ کیا گیا، اس سال 24 ہزار افراد سعودی عرب نے بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیے، اس سال دوبئی نے 6 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے پر ڈی پورٹ کیا، آزربیجان نے ڈھائی ہزار پاکستانی بھیکاریوں کو ڈی پورٹ کیا۔
ڈی جی ایف آئی اے نے کہا کہ لوگ عمرے کے نام پر یورپ جانے کی کوشش کر رہے ہیں، ثبوت کے ساتھ آف لوڈ کیا، عمرے کے نام پر لوگوں کے پاس یورپ جانے کے ڈاکومنٹس موجود تھے تب آف لوڈ کیا، اس سال 24 ہزار افراد کمبوڈیا گئے، 12 ہزاد افراد تاحال واپس نہیں آئے، برما میں سیاحتی ویزے پر 4 ہزار افراد گئے، ڈھائی ہزار واپس نہیں آئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آف لوڈنگ کی وجہ سے غیر قانونی افراد کو روکنے کی وجہ سے ہمارے پاسپورٹ کی رینکنگ 118 سے 92 نمبر پر آئی، گزشتہ سالوں میں غیر قانونی جانے والے افراد میں پاکستان ٹاپ 5 ملکوں میں تھا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہماری پالیسیوں سے پاکستان یورپ میں غیر قانونی طریقہ سے جانے والوں میں ٹاپ فائیو ملکوں سے نکل گیا، گزشتہ برس 8 ہزار افراد غیر قانونی طور پر یورپ گئے، اس سال تعداد چار ہزار ہوگئی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 56 ہزار پاکستانیوں کو بھیک مانگنے کے باعث سعودی عرب نے ڈی پورٹ کیا،دوبئی اور جرمنی نے ہمارے سرکاری پاسپورٹ پر ویزا فری کردیا، ایمی اپلیکیشن جنوری کے وسط میں لانچ کردی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایمی ایپلیکیشن میں بیرون ملک جانے والے افراد روانگی سے 24 گھنٹے قبل ایمیگریشن حاصل کرلیں گے، زمبابوے میں ہمارے سفیر نے بتایا کہ ایتھوپیا، زمبیا سے غیر قانونی طریقے سے یورپ جارہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ایف آئی اے کے کاؤنٹر زیادہ اور عملہ کم ہے، اسلام آباد پولیس کی 30 لیڈی اہلکار کی خدمات لے رہے ہیں، ایک جعلی فٹ بال کلب نے فٹ بال ٹیم کو جاپان بھیجا جس میں ایک لنگڑا شخص بھی جاپان چلا گیا، تحقیقات کیں تو معلوم ہوا کہ 2022 میں بھی جعلی کلب جاپان بھیج چکا ہے۔

موضوعات : beggarsdeportmiddleeastpakistani
ShareSend

متعلقہ خبریں

How many lakhs of rupees does every Pakistani owe
تازہ ترین

ہر پاکستانی کتنے لاکھ روپے کا مقروض ؟

5 جون , 2026
War breaks out again in the Middle East
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں پھر جنگ شروع

3 جون , 2026
ایران نے کویت پر حملہ کرکے ملکی خود مختاری اور عالمی قانون کی خلاف ورزی کی ،سعودی عرب
اہم ترین 2

ایران نے کویت پر حملہ کرکے ملکی خود مختاری اور عالمی قانون کی خلاف ورزی کی ،سعودی عرب

1 جون , 2026
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا شمالی عراق میں کارروائی کا دعویٰ
اہم ترین 2

ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا شمالی عراق میں کارروائی کا دعویٰ

31 مئی , 2026
اسرائیلی فوج 26 برس بعد لبنان میں کئی کلو میٹر اندر تک گھس گئی، اہم علاقوں پر قبضے کا دعویٰ
اہم ترین 3

اسرائیلی فوج 26 برس بعد لبنان میں کئی کلو میٹر اندر تک گھس گئی، اہم علاقوں پر قبضے کا دعویٰ

31 مئی , 2026
ایرانی پارلیمان جلد آبنائے ہرمز سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے گی
اہم ترین 3

ایرانی پارلیمان جلد آبنائے ہرمز سے متعلق قانون سازی کی منظوری دے گی

31 مئی , 2026
اگلی خبر
حکومت کا نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

حکومت کا نیٹ میٹرنگ پراجیکٹ سے متعلق بڑا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In