دبئی ( پاک ترک نیوز) پاکستان نے انڈر 19ایشیا کپ سیمی فائنل کیلئے کوالیفالی کرلیا۔
پاکستان نے اہم میچ میں یو اے ای کوشکست سے دوچار کر کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔
گروپ اے میں پاکستان نے آخری گروپ میچ میں متحدہ عرب امارات کو 70رنز سے شکست سے دوچار کیا ہے۔
انڈر 19ایشیا کپ کے اہم میچ میں پاکستان نے یو اے ای کو جیت کیلئے 242رنز کا ہدف دیا تھا ۔
دبئی میں کھیلے جا رہے ایشیا کپ انڈر 19کے اہم میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتےہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر241رنز سکور کئے تھے۔
پاکستان کی جانب سے احمد حسن نے 65جبکہ سمیر منہاس نے 44رنز بنائے ۔یو اے ای کی جانب سے شرما نے تین جبکہ نسیم خان نے 2کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
یو اے ای کی ٹیم 242رنز کےہدف کے تعاقب میں 171بنا کر آئوٹ ہوگئی ۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایان مصباح نے 77جبکہ پرتھوی نے 27رنز بنائے ۔
پاکستان کی جانب سے سبحان نے 4جبکہ سیام ، قمر اور احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا ۔
واضح رہے کہ بھارت گروپ اے سے پہلے ہی سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر چکا ہے ۔
گروپ بی سے بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔












