ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 16 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

7 مہینے پہلے
A A
فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکا، 16 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Share on Facebookwhatsapp

فیصل آباد(پاک ترک نیوز ) فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 16 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
فیصل آباد کے علاقے ملک پور میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا، دھماکے کے باعث فیکٹری میں آگ لگ گئی، دھماکے سے فیکٹری اور قریب مکانوں کی چھتیں بھی گر گئیں۔
ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، جائے وقوعہ سے ملبہ ہٹایا جا رہا ہے، اب تک 16 افراد کی نعشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ کئی افراد کے ملبے تلے دبنے ہونے کا خدشہ ہے۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد ندیم ناصر موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ڈی سی کا کہنا ہے کہ کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے خوفناک حادثہ پیش آیا، حادثے میں کئی افراد کی جان چلی گئی، بوائلر پھٹنے سے قریبی گھروں کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ریسکیو، سول ڈیفنس اور دیگر ادارے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں، فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے کر کمشنر فیصل آباد سے سانحہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
فیصل آباد کے علاقے ملک پور کی کیمیکل فیکٹری میں بوائلر دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی۔
کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی ہے جبکہ 7 افراد زخمی ہیں جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فیکٹری میں دھماکا گیس پائپ لائن پھٹنے سے ہوا، زیادہ جانی نقصان فیکٹری سے ملحقہ گھروں کے رہائشیوں کا ہوا، ملک پور میں 4 فیکڑیاں ایک ساتھ منسلک ہو کر کام کر رہی تھیں، وزیراعلیٰ پنجاب خود ریسکیو آپریشن کو مانیٹر کر رہی ہیں۔

موضوعات : bowlerfaisalabadhospitalrescue
ShareSend

متعلقہ خبریں

فیصل آباد ،جی سی یورنیوسٹی کے طالب علم کی خودکشی
پاکستان

فیصل آباد ،جی سی یورنیوسٹی کے طالب علم کی خودکشی

27 اپریل , 2026
Video of guards drawing blood from people at Lahore hospital goes viral
تازہ ترین

لاہورکے ہسپتال میں گارڈ کے لوگوں کے خون نکالنے کی ویڈیو وائرل

31 مارچ , 2026
Head coach Mike Hesson undergoes surgery in Lahore hospital
تازہ ترین

ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کےہسپتال میں سرجری

27 مارچ , 2026
Hospital in Kabul not targeted, Atta Tarar says
تازہ ترین

کابل میں ہسپتال کونشانہ نہیں بنایا گیا،عطاتارڑ

17 مارچ , 2026
T20 bowlers rankings announced, who is at number one
تازہ ترین

ٹی 20بولرز رینکنگ کا اعلان پہلے نمبرپر کون؟

4 مارچ , 2026
لاہور میں ہولناک سانحہ: داتا دربار کے قریب ماں سیوریج میں گر کر جاں بحق، 10 ماہ کی بچی تاحال لاپتا
اہم ترین

لاہور میں ہولناک سانحہ: داتا دربار کے قریب ماں سیوریج میں گر کر جاں بحق، 10 ماہ کی بچی تاحال لاپتا

29 جنوری , 2026
اگلی خبر
بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق

بنوں میں امن کمیٹی کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔