منگل , 21 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

سلامتی کونسل میں ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ غزہ بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام کی قرارداد منظور

5 مہینے پہلے
A A
سلامتی کونسل میں ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ غزہ بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام کی قرارداد منظور
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اگرچہ غزہ میں قیامِ امن کےلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تجویز کردہ بین الاقوامی استحکام فورس کے قیام کے حق میں قرارداد کو منظور کر لیا ہے۔مگر امریکی صدر کے 20نکاتی منصوبے کی طرح اس قرار داد میں بھی بہت سے امور جواب طلب ہیں۔
سلامتی کونسل کے 15اراکین کے سامنے پیش کردہ اس قرارداد کے حق میں امریکہ، برطانیہ ، فرانس اور پاکستان سمیت 13 ممالک نے ووٹ دیا ۔جبکہ روس اور چین نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔سلامتی کونسل میں منظور کردہ قرارداد میں غزہ میں مختلف ممالک کی افواج پر مشتمل ’بین الاقوامی استحکام فورس‘ کا ابتدائی طور پر دو سال کے لئےقیام شامل ہے۔ البتہ اس فورس میں جن ممالک کی افواج شامل ہوں گی، اُن کے نام سامنے نہیں آئے۔


ایک طرف مسئلہ فلسطین کے فریق اسرائیل کے انتہا پسند حکومتی وزرا اس قرار داد کو مسترد کر رہے ہیں تو دوسری جانب 19برسوں سے غزہ میں حکومت کرنے والی تنظیم حماس نے بھی سلامتی کونسل کی قرارداد کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قرارداد فلسطینی عوام کے حقوق اور مطالبات کو پورا نہیں کررہی۔ تاہم فلسطین اتھارٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب قرارداد پر عمل درآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ خصوصاً پائیدار امن کے لئے دو ریاستی حل کی جانب پیش رفت ناگزیر ہے۔
اس سے قبل سعودی عرب اور فرانس کے ہمراہ صدر ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کی توثیق کرنے والے 8بڑے عرب و اسلامی ملکوں نے قرارداد کے مسودےمیں فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کو متن میں شامل کرنے کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔ جس کے نتیجے میں دیگر قراردادوںکے مقابلے میںسلامتی کونسل کی قرارداد میں فلسطین کی ریاستی حیثیت تسلیم کرنے اور حقِ خود ارادیت کے حوالے سے ایک مصدقہ حوالہ موجود ہے۔مگر اس پر عمل کیسے ہو گا اس کا قرار داد کے متن میں کہیں ذکر نہیں ۔کیونکہ اب اسرائیل فلسطینی ریاست کے قیام کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جو فلسطین کی ریاستی حیثیت کی راہ میں ایک اہم رکاوٹ ہے۔
سلامتی کونسل کی قرارداد یہ تو بتاتی ہے کہ بین الاقوامی استحکام فورس غزہ میں قیام امن مین مدد ددے گی۔ مگر اسکے اختیار اور دائرہ کار کاکہیں ذکر نہیں۔ یہ تو بتایا گیا ہے کہ یہ فورس مصر اور اسرائیل کے ساتھ ملکر غزہ کو غیر مسلح کرے گی اور وہاں نئی پولیس فورس کی تربیت کرے گی۔ مگر اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی جاری مسلسل خلاف روزیوں پر بین الاقوامی استحکام فورس کا رد عمل کیا ہو گا اسے گول کر دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ آٹھ بڑے اسلامی ملکوں نے ملکر یہ مطالبہ کیا تھا کہ غزہ میں پائیدار امن کے لئے اسرائیلی فوج کو پورے غزہ انخلا کرنا چاہیے۔ کیونکہ اس کے بغیر علاقے میں استحکام اور امن کا قیام ممکن نہیں۔

موضوعات : donaldtrumpgazaununitednations
ShareSend

متعلقہ خبریں

UN Secretary-General expresses concern over closure of Strait of Hormuz
تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی بندش پر سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

21 اپریل , 2026
Attacks on peacekeepers unacceptable, says UN Secretary-General
تازہ ترین

امن پسندوں پر حملے قبول نہیں ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

19 اپریل , 2026
There could be a surprise tomorrow, Donald Trump
تازہ ترین

کل کوئی سرپرائز آ سکتا ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

18 اپریل , 2026
US-Iran deal Trump ready to come to Pakistan for final round
تازہ ترین

امریکاایران ڈیل کا آخری راؤنڈ،ٹرمپ پاکستان آنے کو تیار

17 اپریل , 2026
Veto power in the Security Council is a major obstacle to world peace
تازہ ترین

سلامتی کونسل میں ویٹو کا اختیار عالمی امن کی راہ میں بڑی رکاوٹ

15 اپریل , 2026
War with Iran is coming to an end soon, says Donald Trump
تازہ ترین

ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہونے والی ہے ،ڈونلڈ ٹرمپ

15 اپریل , 2026
اگلی خبر
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 23 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 23 خوارج ہلاک

یہ بھی پڑھیں

Why has Japan become an earthquake epicenter

جاپان کیوں بنا زلزلوں کا مرکز؟

21 اپریل , 2026
Ali Amin Gandapur's request for exemption from attendance approved

علی امین گنڈاپور کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

21 اپریل , 2026
The ground in Iran has started to swell, raising alarm bells

ایران میں زمین پھولنے لگی ،خطرے کی گھنٹی

21 اپریل , 2026
Pakistan Navy successfully tests cruise missile Timur

پاک بحریہ کا کروز میزائل تیمور کا کامیاب تجربہ

21 اپریل , 2026
Meeting chaired by Prime Minister, consultations on accelerating development projects

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس ،ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانے پر مشاورت

21 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔