منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

جاپان کیوں بنا زلزلوں کا مرکز؟

5 مہینے پہلے
A A
Why has Japan become an earthquake epicenter
Share on Facebookwhatsapp

ٹوکیو ( پاک ترک نیوز) جاپان میں بار بار آنے والے زلزلے محض اتفاق نہیں بلکہ ایک مضبوط سائنسی وجہ ہے ،اس کی بنیادی وجہ ہے کہ جاپان کا رنگ آف فائر میں واقع ہونا ہے ۔جہاں چار بڑی ٹیکٹونک پلیٹس بحرالکاہل ،فلپائن ،یوریشن اور شمالی امریکا آپس میں ٹکراتی اورایک دوسرے کے نیچے سرکتی ہیں جس کے دباو کی وجہ سے اکثر زلزلے آتے ہیں اور آتش فشاں پھٹے ہیں ،اس مقام کی وجہ سے جاپان دنیا میں سب سے زیادہ زلزلوں کا سامنا کرنے والا ملک ہے۔
جاپان میں ہر سال ہزاروں چھوٹے بڑے زلزلے آتے ہیں ،وہاں پر درجنوں آتش فشاں موجود ہیں ،بعض اوقات بڑے زلزلے سمندری طوفان کا سبب بھی بنتے ہیں ۔
اگرچہ دنیا کے دیگر ممالک بھی زلزلوں کا سامنا کرتے ہیں، مگر جاپان جدید مانیٹرنگ سسٹم اور زیادہ ریکارڈنگ کی وجہ سے دنیا میں سب سے زیادہ زلزلوں کا سامنا کرنے والے ممالک میں سرفہرست ہے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ جاپان نے اس خطرے کو کم کرنے کے لیے زلزلہ مزاحم عمارتیں ،جدید وارننگ سسٹم ،عوامی تربیت جیسے اقدامات کیے ہیں جس کی وجہ سے بڑے زلزلوں میں بھی نقصان نسبتاً کم ہوتا ہے۔
زمیں کے نیچے موجود ٹیکٹونک پلیٹس کے ٹکرانے یا سرکنے سے زمین میں حرکت پیدا ہوتی ہے، جسے زلزلہ کہتے ہیں۔ جاپان چونکہ فالٹ لائن پر واقع ہے اس لئے وہاںسب سے زیادہ زلزلے آتے ہیں۔ فالٹ لائن، پلیٹوں یا پتھروں کے درمیان ایک ایسا فریکچر ہوتا ہے جس کی وجہ سے ایک خلاء پیدا ہوتا ہے جو حرکت کا باعث بنتاہے۔ اس فالٹ لائن پر واقع ممالک میں زلزلے دیگر ممالک کی نسبت زیادہ آتے ہیں ۔ زلزلوں کی شدت کی پیمائش ریکٹرسکیل پر کی جاتی ہے جو 1935ء میں امریکی سائنسدانوں چارلز ایف رچر اور بینو گٹنبرگ نے تخلیق کیا تھا۔


دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے جاپان میں آتے ہیں۔جن کی اوسط سالانہ تقریباً 2ہزار ہےسائنسدانوں نے یہ پیشگوئی بھی کی ہے کہ آئندہ دس سال میں ٹوکیو کو ایک انتہائی خطرناک زلزلے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ جس کی وجہ سے ننکائی ٹرف پھٹنے کا ڈر ہے۔ جاپان میں پیسیفک سمند ر کی طرف ننکائی ٹرف 900 کلومیٹر کا علاقہ ہے، جہاں سیزمک ایکٹیویٹی سب سے زیادہ ہوتی ہے۔
رنگ آف فائر میں شامل دیگر ممالک میں انڈونیشیا، نیوزی لینڈ، پاپویا نیوگینی، فلپائن،امریکہ،چلی،کینیڈا، گوئتے مالا، روس، پیرو، سولومن آئی لینڈ اور میکسیکو شامل ہیں۔ پوری دنیا میں آنے والے زلزلوں میں سے 90 فیصد زلزلے اسی خطے میں آتے ہیں جبکہ پوری دنیا میں پھٹنے والے آتش فشاں پہاڑوں میں سے 75فیصد اس علاقے میں واقع ہیں۔ یہ رنگ گول تو نہیں ہے لیکن 40ہزار کلومیٹر طویل ہے۔ رنگ آف فائر اور چار پلیٹوں کی موجودگی کی وجہ سے جاپان کو دنیا میں سب سے زیادہ زلزلے برداشت کرنا پڑتے ہیں۔

موضوعات : #japanalarmearthquake
ShareSend

متعلقہ خبریں

Hundreds of earthquakes discovered under Antarctica's glacier, scientists are also worried
تازہ ترین

انٹارکٹیکا کے گلیشیئر کے نیچے سینکڑوں زلزلے دریافت، سائنسدان بھی پریشان

13 ستمبر , 2026
Powerful 7.4 magnitude earthquake hits the Colombian city of Cali; widespread panic ensues.
تازہ ترین

کولمبیا کے شہر کیلی میں 7.4شدت کا طاقتور زلزلہ، شدید خوف و ہراس پھیل گیا

10 اگست , 2026
Meeting between the Prime Minister and JICA President Dr. Tanaka Akihiko
تازہ ترین

وزیراعظم سے جائیکاکے صدر ڈاکٹر تاناکاآکیہکیو کی ملاقات

5 اگست , 2026
Earthquake hits western Iran's Kermanshah province
تازہ ترین

ایران کے مغربی صوبے کرمانشاہ میں زلزلہ

20 جولائی , 2026
وینزویلا زلزلہ، 106 گھنٹوں بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا
تازہ ترین

وینزویلا زلزلہ، 106 گھنٹوں بعد ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا

29 جون , 2026
فلپائن میں تین ہفتے بعد پھر زلزلہ،شدت 6.7 ریکارڈ
تازہ ترین

فلپائن میں تین ہفتے بعد پھر زلزلہ،شدت 6.7 ریکارڈ

26 جون , 2026
اگلی خبر
مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہو گا،ایران کا اعلان

مذاکرات کا اگلا دور نہیں ہو گا،ایران کا اعلان

یہ بھی پڑھیں

US announcement to deploy its first space-based weapon A major warning to China and Russia.

امریکا کا خلا میں پہلا جنگی ہتھیار تعینات کرنے کا اعلان، چین اور روس کے لیے بڑا انتباہ

15 ستمبر , 2026
Seven leaders of Sheikh Hasina Wajed's party have been sentenced to death.

شیخ حسینہ واجد کی پارٹی کے 7رہنماؤں کو سزائے موت سنا دی گئی

15 ستمبر , 2026
For the first time in history, the country's dollar reserves have exceeded $26 billion.

تاریخ میں پہلی بار ملکی ڈالر ذخائر 26 ارب سے تجاوز کر گئے

15 ستمبر , 2026
Will continue measures for the development of Khyber Pakhtunkhwa and the resolution of public issues Prime Minister

خیبرپختونخوا کی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات جاری رکھیں گے: وزیراعظم

15 ستمبر , 2026
Saudi Crown Prince Mohammed bin Salman will visit Egypt today.

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان آج مصر کا دورہ کریں گے

15 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔