منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 23 خوارج ہلاک

10 مہینے پہلے
A A
خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سکیورٹی فورسز کی دو بڑی کارروائیاں، 23 خوارج ہلاک
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر خیبرپختونخوا میں دو کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی حمایت یافتہ 23 خوارج ہلاک کر دیئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ضلع کرم میں ایک جگہ پر خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، جس کے بعد فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھارتی حمایت یافتہ 12 دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع کرم میں ہی دہشت گردوں کے ایک اور گروہ کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے آپریشن کیا، اس کارروائی میں 11 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کیے گئے۔
ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ خوارج کے خلاف دونوں کارروائیاں خفیہ اطلاعات پر کی گئیں، علاقے کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کی تلاش کے لیے آپریشن تیز کر دیا ہے۔
یاد رہے کہ عزمِ استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی مہم پوری شدت کے ساتھ جاری رہے گی، ملک سے غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وطنِ عزیز کا دفاع پوری ثابت قدمی سے کر رہے ہیں۔
صدر زرداری نے بھارتی سرپرستی میں سرگرم دہشت گرد نیٹ ورک کو توڑنے پر سکیورٹی فورسز کے عزم اور پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستان کی سرزمین سے بیرونی پشت پناہی میں سرگرم دہشت گردی کا مکمل خاتمہ قومی اتفاقِ رائے سے کیا جا رہا ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کرم میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مجھ سمیت پوری قوم دہشت گردی کے خلاف افواج کے شانہ بشانہ ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے تحت سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خیبر پختونخوا میں فتنہ الہندوستان کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں۔

موضوعات : isprkurramrawalpindisecurityforces
ShareSend

متعلقہ خبریں

Kalat Operation President and Prime Minister pay tribute to security forces.
تازہ ترین

قلات آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

4 ستمبر , 2026
12 terrorists killed in intelligence-based operation by security forces in Kalat.
تازہ ترین

قلات میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک

4 ستمبر , 2026
Attempt by Kharijites to infiltrate the Pak-Afghan border thwarted; 15 terrorists killed.
تازہ ترین

پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 15 دہشت گرد ہلاک

3 ستمبر , 2026
Heavy rain continues for second day in Rawalpindi, Islamabad, several areas under water
تازہ ترین

راولپنڈی اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش، متعدد علاقے زیر آب

2 ستمبر , 2026
Rawalpindi's 124-year-old railway track comes back to life, train trial runs after a century
تازہ ترین

راولپنڈی کا 124 سال پرانا ریلوے ٹریک پھر زندہ ہوگیا، ایک صدی بعد ٹرین کی آزمائشی آمدورفت

31 اگست , 2026
The Khyber Mail derailed near Sangjani.
تازہ ترین

خیبر میل سنگجانی کے قریب پٹری سے اتر گئی

31 اگست , 2026
اگلی خبر
ایران کی پاک افغان دیرپا امن مذاکرات کیلئے سفارتی کوششیں ،پاکستان کا خیر مقدم

ایران کی پاک افغان دیرپا امن مذاکرات کیلئے سفارتی کوششیں ،پاکستان کا خیر مقدم

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

وزیراعلیٰ مریم نواز بیٹی کی گریجویشن کی تکمیل پر شکر گزار

8 ستمبر , 2026
بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

بابراعظم ٹیسٹ ٹیم میں بڑی تبدیلیوں سے لاعلم

8 ستمبر , 2026
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت، سعودی خودمختاری کی حمایت کا اعادہ

8 ستمبر , 2026
وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم سے اٹلی کے نئے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

8 ستمبر , 2026
فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

فرانس اور جرمنی کا مشترکہ جنگی طیارہ منصوبہ ختم

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔