ہفتہ , 19 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار

10 مہینے پہلے
A A
اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس خودکش حملے میں ملوث ٹی ٹی پی کے دہشتگرد سیل کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا گیا۔
انٹیلی جنس بیورو ڈویژن اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرکے جوڈیشل کمپلیکس جی۔11 اسلام آباد پر حملے میں ملوث ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کے دہشت گرد سیل کے 4 ارکان گرفتار کر لئے۔
دوران تفتیش ساجد اللہ عرف شینا، جو خودکش حملہ آور کا ہینڈلر ہے، نے اعتراف کیا کہ ٹی ٹی پی/ فتنہ الخوارج کمانڈر سعید الرحمن عرف داداللہ (ساکن چرمانگ، باجوڑ، حال مقیم افغانستان اور باجوڑ کے نواگئی کیلئے ٹی ٹی پی کا انٹیلی جنس چیف) نے اسے ٹیلی گرام ایپلیکیشن کے ذریعے رابطہ کر کے اسلام آباد میں خودکش حملہ کرانے کا کہا، تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچایا جاسکے۔
داد اللہ نے ساجد الله عرف ”شینا“ کو خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کی تصاویر بھیجیں تاکہ وہ اسے پاکستان میں وصول کرے، خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کا تعلق شنواری قبیلے سے تھا اور وہ اچین، ننگرہار افغانستان کا رہائشی تھا، خودکش بمبار افغانستان سے پاکستان پہنچا تو ساجد الله عرف ”شینا“ نے اسے اسلام آباد کے نواحی علاقے میں ٹھہرایا۔
افغانستان میں موجود ٹی ٹی پی / فتنہ الخوارج کے کمانڈر داد الله کی ہدایت پر ساجد الله عرف ”شینا“ نے اکھن بابا قبرستان پشاور سے خودکش جیکٹ حاصل کی اور اسے اسلام آباد پہنچایا اور دھماکے کے روز ساجد الله نے خودکش بمبار عثمان عرف ”قاری“ کو خودکش جیکٹ پہنائی۔
تفتیش کے مطابق فتنہ الخوارج /ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجود اعلیٰ قیادت ہر قدم پر اس نیٹ ورک کی رہنمائی کر رہی تھی، اس واقعے میں ملوث پورا سیل پکڑا جا چکا ہے، آپریشنل کمانڈر اپنے 3 دہشت گرد ساتھیوں سمیت گرفتار ہو چکے ہیں۔
اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں اور مزید انکشافات و گرفتاریاں متوقع ہیں۔

موضوعات : afghanistanpakistansuisideattacktalibanterrarist
ShareSend

متعلقہ خبریں

CTD conducts 158 intelligence-based operations in Punjab, arrests 23 terrorists
تازہ ترین

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار

19 ستمبر , 2026
Operation Radd-ul-Fasaad in Balochistan Three terrorists killed in Awaran.
تازہ ترین

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ، آواران میں تین دہشت گرد ہلاک

17 ستمبر , 2026
Afghan soil is being used for terrorism in Pakistan, says Talal Chaudhry.
تازہ ترین

پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، طلال چودھری

16 ستمبر , 2026
Pakistan fined 50% and docked World Test Championship points for slow over-rate in the Edgbaston Test.
تازہ ترین

ایجبسٹن ٹیسٹ میں سلو اوور ریٹ، پاکستان پر50فیصد جرمانہ، عالمی ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس بھی کٹ گئے

14 ستمبر , 2026
CTD operation in Pishin's Saranan area; 6 alleged terrorists killed.
تازہ ترین

پشین کے علاقے سرانان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 مبینہ دہشت گرد ہلاک

14 ستمبر , 2026
Police encounter in Karachi, one terrorist killed
تازہ ترین

کراچی میں پولیس مقابلہ،ایک دہشت گرد ہلاک

13 ستمبر , 2026
اگلی خبر
دوسرا ون ڈے :پاکستان کا سری لنکا کیخلاف پہلے بائولنگ کا فیصلہ

دوسرا ون ڈے :پاکستان کا سری لنکا کیخلاف پہلے بائولنگ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

Lahore High Court's important decision Fulfilling legal requirements is mandatory for auctioning joint property

لاہور ہائیکورٹ کا اہم فیصلہ، مشترکہ جائیداد کی نیلامی کے لیے قانونی تقاضے پورے کرنا لازمی قرار

19 ستمبر , 2026
Those who rose to prominence through the politics of corpses now wish to undermine provincial autonomy while cloaking themselves in a guise of innocence—Saadia Javed.

لاشوں کی سیاست پر جنم لینے والےآج معصومیت کا لبادہ اوڑھ کر صوبائی خودمختاری پر شب خون مارنا چاہتے ہیں،سعدیہ جاوید

19 ستمبر , 2026
CTD conducts 158 intelligence-based operations in Punjab, arrests 23 terrorists

پنجاب میں سی ٹی ڈی کے 158 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار

19 ستمبر , 2026
Security operation at Kohat Old Police Lines concluded; 7 terrorists killed.

کوہاٹ اولڈ پولیس لائنز میں سیکیورٹی آپریشن مکمل، 7 دہشت گرد ہلاک

19 ستمبر , 2026
45,000 police personnel ready to stop PTI's long march

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے45ہزار پولیس اہلکار تیار

19 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔