عارف والا(پاک ترک نیوز)اڈا محمد نگر کے قریب آئل ٹینکر اور مسافر بس کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے وقت مسافر بس میں 25 سے 30 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و متاثرہ افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔












