مسقط ( پاک ترک نیوز) انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 340رنز کا ہدف دیدیا۔
تفصیلات کےمطابق اومان میں کھیلے جا رہے انڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستانی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 337رنز سکور کئے۔حیام خان 21رنز بنا کر آئوٹ ہوئے ۔ عبدالقادر اور عثمان نے دوسری وکٹ میں اچھی شراکت داری کی اور سکور 197رنز پر پہنچایا ۔
پاکستان کی جانب سے عثمان خان 107 رنز بنا کانمایاں رہے۔عبدالقادر نے 80،فرحان یوسف نے 63 رنز بنائے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں امریکی فضائی اڈے پر مشتبہ ڈرونز کی پرواز، امریکی فضائیہ حرکت میں آگئی
بھارت کی جانب سے پاٹیل نے 4جبکہ ونیکتا نے 3کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔
واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19ایشیا کپ کا دفاعی چیمپئن بھی ہے اور گزشتہ سال بھارت نے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا ۔












