اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) اسلام آباد میں 30ویں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے غیر ملکی وفود کی آمد کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ شمالی قبرص کے وزیر خارجہ تحسین ارطغرلو اوغلو اسلام آباد پہنچ گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ریاست کو بچانے اور بہتر انداز میں چلانے کے لیے نئے صوبے ناگزیر ہیں،مصطفیٰ کمال
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزارت خارجہ کے حکام نے شمالی قبرص کے وزیر خارجہ کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔اسلام آباد میں ای سی او وزرائے خارجہ کونسل کا 30واں اجلاس 15 اور 16 نومبر کو منعقد ہوگا، جس میں رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ سطح کے وفود شرکت کریں گے۔









