واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا میں فضائی نظام میں بڑی خرابی، ملک بھر میں ساڑھے چار گھنٹے تک پروازوں کی روانگی معطل رہی۔۔۔ ہزاروں مسافر شدید مشکلات کا شکار۔امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق فضائی ٹریفک کنٹرول مراکز کے مواصلاتی نظام میں خرابی کے باعث پائلٹس اور ایئر ٹریفک کنٹرولرز کا رابطہ متاثر ہوا، جس کے بعد پروازوں کی روانگی روک دی گئی۔
سیکرٹری ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت کے پیش نظر ملک گیر سطح پر گراؤنڈ اسٹاپ کا فیصلہ کیا گیا۔ابتدائی تحقیقات میں سائبر حملے یا کسی تخریبی کارروائی کے شواہد نہیں ملے۔گراؤنڈ اسٹاپ کے دوران کم از کم 827 پروازوں کا رخ تبدیل کرنا پڑا، جبکہ 11 ہزار سے زائد پروازیں تاخیر یا منسوخی سے متاثر ہوئیں۔امریکی میڈیا کے مطابق فضائی آپریشن کی بحالی شروع ہوچکی ہے، تاہم پروازوں کا شیڈول معمول پر آنے میں مزید وقت لگ سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ، شی جن پنگ اور پیوٹن ایک میز پر بیٹھیں گے؟ وائٹ ہاؤس کی تصدیق
11 ستمبر 2001 کے بعد یہ امریکا میں تیسرا موقع ہے جب ملک گیر سطح پر پروازوں کی روانگی روکنا پڑی۔












