کوئٹہ (پاک ترک نیوز)بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری، کوئٹہ کے علاقے کرم میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 31 دہشت گرد مارے گئے، متعدد ٹھکانے تباہ کردیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کرم میں 3 نومبر سے سیکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔
آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا، جبکہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 31 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بال ٹیمپرنگ اسکینڈل: ڈیوڈ وارنر پیٹ کمنز پر برس پڑے، عثمان خواجہ کے مؤقف کی حمایت
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔







