کراچی ( پاک ترک نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج کراچی سے اسلام آباد پہنچیں گے، مجوزہ قانون سازی اور حکومتی بلوں پر پیپلز پارٹی کا مؤقف طے کرنے کے لیے اہم مشاورت متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری دورہ اسلام آباد کے دوران حکومتی اور پارٹی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے والے نئے بلوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔مجوزہ بلوں کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے تحفظات اور تجاویز بھی زیر غور آئیں گی، جبکہ بلاول بھٹو پارٹی کا حتمی مؤقف طے کرنے کے لیے بلوں کے مسودوں کا جائزہ لیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری آج لاہور پہنچیں گے
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم سے حالیہ ملاقات میں بلاول بھٹو کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی کے معاملات پر مشاورت کا نیا دور متوقع ہے، جبکہ بلوں پر آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے بھی سامنے آسکتے ہیں۔












