لاہور(پاک ترک نیوز)لاہور کی عدالت نے غیر ملکی خاتون ڈیانا سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں ملزمہ نمرہ کی عبوری ضمانت عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردی۔
جسٹس شہرام سرور چوہدری نے ملزمہ نمرہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے ملزمہ کی عبوری ضمانت میں آج تک توسیع کر رکھی تھی، تاہم سماعت کے موقع پر عدم پیروی کی بنیاد پر ضمانت خارج کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا پولیس کی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد کمانڈر سیف اللہ ہلاک
واضح رہے کہ اس مقدمے کا اندراج تھانہ ڈیفنس سی پولیس نے کر رکھا ہے۔









