راولپنڈی (پاک ترک نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ کے چوتھے روز سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں 446 رنز پر آؤٹ ہو گئی، یوں مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہوگئی۔
سری لنکا کی جانب سے دھننجیا ڈی سلوا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 167 رنز بنائے، جبکہ کوشل مینڈس 119 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔
یہ بھی پڑھیں: مواخذے سے بچنے والے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کو نئی خفت کا سامنا
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ثاقب خان نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عباس نے دو جبکہ رضا اللہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یاد رہے کہ پاکستان نے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز اپنی پہلی اننگز 434 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی تھی۔












