اسلام آباد(پاک ترک نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر،علی ظفر اور سلمان صفدرکی اہم عدالتی شخصیت سے ملاقات، آنیوالےدنوں میں عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کیے جانےکا امکان ہے
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی پمز اسپتال منتقلی سے متعلق بیرسٹر گوہر خان باخبر تھے، آنے والے دنوں میں بانی پی ٹی آئی کو نجی اسپتال منتقل کیے جانےکا امکان ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی ممکنہ اسپتال منتقلی سے متعلق نجی اسپتال انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کوکتنے دن کے لیے اسپتال مستقل کیا جائےگا یہ کہنا قبل ازوقت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے خلاف مکمل فتح حاصل کریں گے: ٹرمپ کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہےکہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی رہائی بھی زیرغور ہے، آنے والے دنوں میں رہائی کا امکان ہے، بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق بھی پیشرفت ہوئی ہے، ان کی بھی چند دن تک اسپتال منتقلی کا امکان ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر ندیم قریشی کی بیرون ملک سے واپسی کے بعد بشریٰ بی بی کامکمل چیک اپ کیا جائےگا۔












