ہری پور(پاک ترک )تربیلا اور منگلا ہائیڈل سسٹم میں تکنیکی خرابی، تربیلا کے دو یونٹ بند ہوگئے۔
تکنیکی خرابی کے سبب بجلی کی دستیابی میں کمی سے لاہور سمیت پنجاب اور ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے شارٹ فال میں اضافہ ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق لیسکو میں شارٹ فال 800 میگاواٹ تک جا پہنچا، لاہور میں شام کے بعد 4 گھنٹے تک غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو نجی اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان
غیر اعلانی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں، جبکہ وزارتِ توانائی نے تمام کمپنیوں کو لوڈشیڈنگ شیڈول جاری کرنے کی ہدایت کردی ہے۔







