منگل , 10 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ میں اسٹیل فیکٹری میں خوفناک دھماکا،17افراد ہلاک ،14زخمی

1 گھنٹہ پہلے
A A
Terrifying explosion at a steel factory in Turkey; 17 people killed, 14 injured.
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ میں لوہے اور اسٹیل بنانے والی فیکٹری میں خوفناک دھماکے سے 17 افراد ہلاک 14زخمی ہو گئے۔ تین کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ دھماکے کے بعد فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ترکیہ کے شہر ازمیر میں واقع اسٹیل فیکٹری میں پیش آیا، جہاں پگھلے ہوئے اسٹیل کو سانچوں میں ڈالنے کا کام جاری تھا۔ اسی دوران بھاری سامان اٹھانے والی کرین ٹوٹ کر نیچے موجود بھٹی میں جا گری، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکا ہوا اور فیکٹری میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کے بعد فیکٹری سے بلند ہوتے شعلوں اور دھوئیں کے سیاہ بادلوں نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ زمین لرز اٹھی اور ابتدا میں لوگوں کو زلزلے کا گمان ہوا۔ترکیہ کے وزیر صحت کمال میمیش اوغلو کے مطابق شدید زخمی ہونے والا ایک شخص دوران علاج دم توڑ گیا، جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ حادثے میں 14 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔ازمیر کے گورنر سلیمان البان نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بعض افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کاایران جنگ سے امریکا کو نقصان پہنچنے کا اعتراف، جنگ مزید نہ بڑھانے کا بھی اشارہ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعے کے سلسلے میں کم از کم پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔دوسری جانب فیکٹری انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثہ پلانٹ کی الیکٹرک آرک فرنس کی طے شدہ مرمت کے دوران پیش آیا۔

موضوعات : ankarasteelmillsturkey
ShareSend

متعلقہ خبریں

Devastation caused by coal mining in Turkey; villagers urge world leaders to visit the affected area.
تازہ ترین

ترکیہ میں کوئلے کی کان کنی سے تباہی، دیہاتیوں کا عالمی رہنماؤں سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے کا مطالبہ

9 نومبر , 2026
Türkiye's offer to grant Egypt 15,000 square kilometers of maritime territory in the Mediterranean Sea.
تازہ ترین

ترکیہ کی مصر کو بحیرہ روم میں 15 ہزار مربع کلومیٹر سمندری حدود دینے کی پیشکش

9 نومبر , 2026
Turkish President Erdogan and US President Trump hold a telephone conversation; discuss global affairs.
اہم ترین 3

ترک صدر اردوان اور امریکی صدر ٹرمپ میں ٹیلی فونک رابطہ ،عالمی امور پر گفتگو

8 نومبر , 2026
A major solar energy revolution in Turkey, one of Europe's largest solar farms operational
تازہ ترین

ترکیہ میں شمسی توانائی کا بڑا انقلاب، یورپ کے بڑے سولر فارمز میں سے ایک فعال

6 نومبر , 2026
Turkey's important role for lasting peace in the Balkans, emphasis on diplomacy, defense cooperation and economic ties
تازہ ترین

بلقان میں پائیدار امن کے لیے ترکیہ کا اہم کردار، سفارت کاری، دفاعی تعاون اور اقتصادی روابط پر زور

6 نومبر , 2026
Türkiye’s undersea pipeline has become a water lifeline for Northern Cyprus.
تازہ ترین

ترکیہ کی زیرِ سمندر پائپ لائن شمالی قبرص کے لیے آبی سہارا بن گئی

5 نومبر , 2026
اگلی خبر
Lahore declared the most polluted city in the world; AQI reaches 303, with rain forecast starting today.

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، اے کیو آئی 303 تک پہنچ گیا،آج سے بارش کی پیش گوئی

یہ بھی پڑھیں

FC Balochistan’s T20 ‘Grand Balochistan League’ concludes; Quetta Bears win the trophy.

ایف سی بلوچستان کی ٹی ٹوئنٹی گرینڈ بلوچستان لیگ اختتام پذیر، کوئٹہ بیئرز نے ٹرافی جیت لی

10 نومبر , 2026
Crackdown on illegal Afghan migrants intensifies in Turkey; 63 Afghan nationals arrested.

ترکیہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، 63 افغان شہری گرفتار

10 نومبر , 2026
The final round of negotiations between the government and Jamaat-e-Islami will take place today, says Liaquat Baloch.

حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات کا آج فائنل راؤنڈ ہوگا، لیاقت بلوچ

10 نومبر , 2026
£190 million case Hearing on appeals by PTI founder and Bushra Bibi to be held today

190 ملین پاؤنڈ کیس: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی اپیلوں پر سماعت آج ہو گی

10 نومبر , 2026
NASA’s advanced aircraft capable of flying up to 2,778 kilometers

ناسا کا 2778 کلو میٹر تک پرواز کرنے والا جدید طیارہ

10 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔