قاہرہ(پاک ترک نیوز )مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے قریب دو مسافر ٹرینوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک جبکہ 112 زخمی ہوگئے۔مصر کی ریلوے اتھارٹی کے مطابق گیزہ سے فیوم جانے والی ٹرین قاہرہ سے اسوان جانے والی دوسری ٹرین سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے فوراً بعد امدادی کارروائیاں شروع کردی گئیں۔ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں امدادی کارکنوں اور شہریوں کو ٹرین کی بوگیوں میں زخمی مسافروں کی تلاش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمن میں حوثیوں کے دو میزائل لانچنگ پیڈز تباہ
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے حکام کو حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔صدر السیسی نے غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی بھی ہدایت کی ہے، جبکہ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد مزید بڑھ سکتی ہے۔












