بغداد (پاک ترک نیوز )عراق نے امریکا کو ایران پر حملوں کے لیے اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا، جبکہ عراقی وزیر خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ عراق کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتی ہے۔
عراقی وزیر اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم علی الزیدی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فونک رابطے میں واضح کیا کہ پڑوسی ممالک پر حملوں کے لیے عراقی سرزمین کو فوجی اڈے کے طور پر استعمال نہ کیا جائے۔
عراقی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق کسی جنگ میں شامل ہونے کے لیے تیار نہیں اور ایران پر حملوں کے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
دوسری جانب ایران نے ممکنہ نئے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے جواب میں اپنی جوابی کارروائی کا دائرہ یورپ تک بڑھانے کی دھمکی دے دی ہے۔
ایرانی رکن پارلیمنٹ حسین علی حاجی دلیگانی نے کہا ہے کہ اگر ایران پر نئے حملے کیے گئے تو تہران ایسے میزائل استعمال کرسکتا ہے جن کی پہنچ یورپی ممالک تک ہے۔












