جمعہ , 6 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

راولپنڈی: شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایس ڈی پی اوز کے لیے روزانہ عوامی اوقات مقرر

12 منٹس پہلے
A A
Rawalpindi: Daily public hours designated for SDPOs to ensure prompt resolution of citizens' complaints.
Share on Facebookwhatsapp

راولپنڈٰی (پاک ترک نیوز)راولپنڈی کے سٹی پولیس آفیسر حسن مشتاق سکھیرا نے شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے اور پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے ضلع بھر کے تمام سب ڈویژنل پولیس افسران (ایس ڈی پی اوز) کو سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔

نئے احکامات کے تحت تمام ایس ڈی پی اوز روزانہ شام 4 سے 6 بجے تک اپنے متعلقہ سرکل کے ایک نامزد پولیس اسٹیشن میں موجود رہیں گے اور شہریوں کی شکایات براہِ راست سن کر ان کے فوری حل کو یقینی بنائیں گے۔

سی پی او نے افسران کو تھانوں میں زیرِ تفتیش مقدمات کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کی بھی ہدایت کی ہے تاکہ تفتیش کا عمل شفاف اور مؤثر بنایا جاسکے۔

پولیس ترجمان کے مطابق شہریوں کے مسائل کا بروقت حل اولین ترجیح ہے۔ نئے اقدامات سے عوام کا پولیس پر اعتماد بڑھانے اور پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

قانون کے تحت تفتیشی افسران کو مقدمات کی تحقیقات دو ہفتوں میں مکمل کرنا ہوتی ہیں، تاہم پولیس حکام ماضی میں تھانوں میں عملے پر کام کے زیادہ بوجھ اور افرادی قوت کی کمی کے باعث اس مدت میں اضافے کی ضرورت پر بھی زور دیتے رہے ہیں۔

پولیس افسران کے مطابق ایس ڈی پی اوز کا نگرانی کا کردار مؤثر بنانے اور روزانہ مخصوص اوقات میں تھانوں میں موجود رہنے سے شہریوں کو شکایات کے حل کے لیے اعلیٰ افسران تک رسائی میں آسانی ہوگی اور فیصلوں میں تاخیر بھی کم ہوسکے گی۔

ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محمود کی زیر صدارت سیکیورٹی اجلاس میں شہر کے اہم ٹرانزٹ پوائنٹس اور داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری سمیت مختلف انتظامی اور سیکیورٹی اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں جنرل بس اسٹینڈ کے اندر مستقل پولیس چوکی قائم کرنے اور تمام ٹرانسپورٹ اڈوں کو ای ٹکٹنگ نظام پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ آنے اور جانے والی بسوں اور ویگنوں کے مسافروں کا ڈیٹا ’ٹریول آئی‘ موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ریکارڈ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا لیزر ہتھیار، ڈرونز کے لیے نیا خطرہ

بس اور ویگن ٹرمینلز سمیت راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر پولیس کی خصوصی نگرانی ہوگی، جبکہ دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے مشترکہ چیک پوسٹس پر چیکنگ مزید سخت کی جائے گی۔شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی پکٹس بھی قائم کی جائیں گی۔

موضوعات : #citizenscompains#SDPOsrawalpindi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Facilitators obstructing counter-terrorism operations no longer present in KP, DG ISPR
تازہ ترین

دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے والے سہولت کار اب کے پی میں موجود نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

2 نومبر , 2026
We are cautiously optimistic about Iran-US mediation DG ISPR
اہم ترین

ایران امریکا ثالثی کے حوالے سے ہم محتاط انداز میں پر امید ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

31 اکتوبر , 2026
سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

20 اکتوبر , 2026
In the event of a military conflict, the collective defense system of the Makkah-based defense alliance will be activated, says DG ISPR.
تازہ ترین

فوجی تصادم کی صورت میں مکہ دفاعی اتحاد کا اجتماعی دفاعی نظام حرکت میں آئے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

19 اکتوبر , 2026
Security forces' operation in Balochistan; 5 terrorists, active under Indian patronage, killed.
تازہ ترین

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی سرپرستی میں سرگرم 5 دہشت گرد ہلاک

15 اکتوبر , 2026
پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا
تازہ ترین

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے ہرا دیا

9 اکتوبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

Rawalpindi: Daily public hours designated for SDPOs to ensure prompt resolution of citizens' complaints.

راولپنڈی: شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے لیے ایس ڈی پی اوز کے لیے روزانہ عوامی اوقات مقرر

6 نومبر , 2026
A significant step by Pakistan towards acquiring a Chinese ballistic missile defense system

پاکستان کا چینی بیلسٹک میزائل دفاعی نظام حاصل کرنے کی جانب اہم قدم؟

6 نومبر , 2026
There should be no compromise on the PTI founder's health; the nation is concerned, says Barrister Gohar.

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہیے، قوم تشویش میں مبتلا ہے، بیرسٹر گوہر

6 نومبر , 2026
Prime Minister decides to make TDAP a world-class institution

وزیراعظم کا ٹی ڈی اے پی کو عالمی معیار کا ادارہ بنانے کا فیصلہ

6 نومبر , 2026
China’s laser weapon a new threat to drones

چین کا لیزر ہتھیار، ڈرونز کے لیے نیا خطرہ

6 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔