واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لیے ڈیموکریٹس کو سینیٹ میں دو تہائی اکثریت حاصل کرنا ہوگی، جس کے لیے 100 رکنی سینیٹ میں 67 ووٹ درکار ہوں گے۔رپورٹ کے مطابق ڈیموکریٹس کے پاس 54 نشستیں ہیں، تاہم اگر پارٹی کے تمام سینیٹرز مواخذے کے حق میں ووٹ دیں تب بھی انہیں مزید 13 سینیٹرز کی حمایت حاصل کرنا ہوگی۔امریکی آئین کے تحت صدر کو عہدے سے ہٹانے کے لیے سینیٹ میں دو تہائی اکثریت سے مواخذے کی منظوری ضروری ہے، جبکہ صرف سادہ اکثریت صدر کی برطرفی کے لیے کافی نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارکو کو ریفائنری اپ گریڈیشن معاہدے کے لیے مزید 3 ماہ دینے کی تجویز
سیاسی مبصرین کے مطابق اگر ڈیموکریٹس ایوانِ نمائندگان کا کنٹرول بھی حاصل کر لیتے ہیں تو صدر ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع کرنے کے امکانات بڑھ سکتے ہیں۔نوٹ: 67 ووٹ اس صورت میں درکار ہوتے ہیں جب سینیٹ کے تمام 100 ارکان موجود ہوں اور ووٹ ڈالیں۔ مواخذے کے مقدمے میں مطلوبہ اکثریت حاضر اور ووٹ دینے والے سینیٹرز کی دو تہائی ہوتی ہے۔












