پشاور ( پاک ترک نیوز) محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے کیمیکل، شیشے اور دھاتی تار سے تیار کردہ پتنگ ڈور کی دیگر صوبوں کو ترسیل پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق 30 روز کے لیے ہوگا، جبکہ ممنوعہ ڈور کی ترسیل کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: یورپ میں پروازوں کو بم کی دھمکیاں، فضائی آپریشنز متاثر
محکمہ داخلہ کے مطابق کیمیکل، شیشے اور دھاتی تار والی ڈور انسانی جانوں کے لیے خطرناک ہے، اس لیے اس کی ترسیل روکنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔












