ریاض ( پاک ترک نیوز) سعودی عرب میں حوثی ملیشیا کا بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان اتحادی افواج میجر جنرل ترکی المالکی کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے جنوبی علاقے کی جانب داغا گیا بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیا، جبکہ حوثی ملیشیا کا ایک ڈرون بھی مار گرایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے پاس معاہدے کے سوا دوسرا کوئی راستہ نہیں بچا، ٹرمپ
ترجمان کے مطابق اتحادی افواج نے حوثیوں کی جنگی صلاحیتوں کو تقویت دینے والے اہم وسائل کے خلاف بھی کارروائی کی ہے۔اتحادی افواج نے خبردار کیا ہے کہ اگر حوثی ملیشیا کی جارحانہ کارروائیاں جاری رہیں تو اسے سنگین نتائج کا خود ذمہ دار ہونا پڑے گا۔












