لاہور( پاک ترک نیوز) ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی تازہ عالمی رینکنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی نے بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ بھارت کی شیفالی ورما ایک درجہ ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئی ہیں۔بھارت کی سمرتی مندھانا بھی ایک درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ بیٹرز کی ٹاپ ٹین فہرست میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی جگہ نہیں بنا سکی، تاہم آسٹریلیا کی ایشلے گارڈنر نے نو درجے ترقی کرتے ہوئے 19ویں پوزیشن حاصل کرلی ہے۔بولرز کی رینکنگ میں بھارت کی سری چرنی پہلے نمبر پر برقرار ہیں، جبکہ آسٹریلیا کی جارجیا وارہم چار درجے بہتری کے بعد ساتویں نمبر پر آگئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ناسا کی جانب سے کیلیفورنیا میں چاند پر لینڈنگ کی مشق کا عملی مظاہرہ، میڈیا کو شرکت کی دعوت
پاکستان کی نشرہ سندھو نے نویں پوزیشن برقرار رکھی ہے، جبکہ آسٹریلیا کی کم گارتھ پانچ درجے ترقی کے بعد دسویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی بری ایلن چھ درجے بہتری کے بعد 17ویں پوزیشن پر آگئی ہیں۔آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلی میتھیوز نے پہلی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔












