اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

دہشت گردی پر قابو پانےکیلئے سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو خطے کو سنگین خطرات ہوسکتے ہیں، وزیر دفاع

6 مہینے پہلے
A A
دہشت گردی پر قابو پانےکیلئے سنجیدہ اقدامات نہ کیے گئے تو خطے کو سنگین خطرات ہوسکتے ہیں، وزیر دفاع
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں دہشت گردی پر قابو پانے کے لیے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، خدشات کےخاتمے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے، آنے والے مہینوں میں دیکھنا ہو گا کہ پاک افغان جنگ بندی معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی، ترک صدر طیب اردوان اور ترک وفد کے سربراہ ابراہیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاہدے کا بنیادی مقصد دہشت گردی کے مسئلے کو ختم کرنا ہے۔
وزیر دفاع واجہ آصف نے کہا کہ دہشت گردی برسوں سے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی علاقوں کو متاثر کر رہی ہے، گزشتہ ہفتے دہشت گردی کا مسئلہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست جھڑپ تک پہنچ گیا تھا، دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ دہشت گردی کا فوری خاتمہ ضروری ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے سنجیدہ کوششیں کریں گے ورنہ خطے کے امن کو سنگین خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، یہ معاہدہ بنیادی طور پر قطر اور ترکیے کی ثالثی سے ہوا ہے، معاہدے کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کیلئے ایک اور اجلاس آئندہ ہفتے استنبول میں ہو گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ افغان وزیرِ دفاع نے تسلیم کیا کہ دہشتگردی ہی ہمارے تعلقات میں تناؤ کی اصل وجہ ہے، جسے اب قابو میں لایا جائے گا، ایک مؤثر طریقہ کار واضح کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان موجودہ مسائل کو حل کیا جا سکے، معاہدے کی تفصیلات پراستنبول میں اتفاق کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قطر اور ترکی کی موجودگی اس معاہدے پر بذاتِ خود ضمانت ہے، ہم نے گزشتہ برسوں میں بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان اٹھایا ہے، امید ہے کہ اب امن لوٹے گا اور پاکستان و افغانستان کے تعلقات معمول پر آجائیں گے، نتیجتاً پاک افغان تجارت اور ٹرانزٹ بھی دوبارہ شروع ہوگی اور افغانستان پاکستانی بندرگاہوں کو استعمال کر سکے گا۔
وزیردفاع نے کہا کہ جن افغان مہاجرین کے پاس قانونی ویزے اور کاغذات ہیں وہ پاکستان میں رہ سکیں گے، افغان مہاجرین کی بڑی تعداد ایسی ہے جس کے پاس کوئی دستاویز نہیں، اس لیے ان کی واپسی جاری رہے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر کا استعمال بھی باضابطہ ہونا چاہیے، جیسا کہ دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتا ہے، خدشات کے خاتمے کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہے کہ ہم100فیصد مطمئن ہیں، ہمیں آنے والے ہفتوں اور مہینوں میں دیکھنا ہو گا کہ معاہدے پر کتنا عمل ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان صدیوں سے ہمسائے ہیں، جغرافیہ بدلا نہیں جا سکتا، امید ہے کہ اس معاہدے کے بعد دونوں ممالک اچھے تعلقات کے ساتھ آگے بڑھ سکیں گے، برادر ممالک قطر اور ترکیہ کی موجودگی نے ہمیں اعتماد دیا ہے، ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

موضوعات : defenceministerkhawajaasifterrarist
ShareSend

متعلقہ خبریں

Security forces kill 3 terrorists in Tirah Valley
تازہ ترین

وادی تیرہ میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

6 اپریل , 2026
Afghanistan is a haven for terrorists, which countries are targeted
تازہ ترین

افغانستان دہشت گردوں کا ٹھکانہ کون کون سے ممالک نشانہ

4 مارچ , 2026
Attack on police van in Kohat, 5 officers including DSP Lachi martyred
تازہ ترین

کوہاٹ میں پولیس وین پر حملہ ،ڈی ایس پی لاچی سمیت 5اہلکار شہید

24 فروری , 2026
Bodies of 145 terrorists are present, this battle between right and wrong will never be lost Sarfaraz Bugti
تازہ ترین

145 دہشت گردوں کی لاشیں موجود، یہ حق اور باطل کی جنگ، کبھی نہیں ہاریں گے: سرفراز بگٹی

1 فروری , 2026
چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن کب ہو گا؟ خواجہ آصف نے بتا دیا
تازہ ترین

چیف آف ڈیفنس فورسز کا نوٹیفکیشن کب ہو گا؟ خواجہ آصف نے بتا دیا

30 نومبر , 2025
افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان، یورپی یونین
اہم ترین

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان، یورپی یونین

23 نومبر , 2025
اگلی خبر
20یورپی ممالک کا غیرقانونی مقیم افغانوں کوہر صور ت واپس بھیجنے کا مطالبہ

20یورپی ممالک کا غیرقانونی مقیم افغانوں کوہر صور ت واپس بھیجنے کا مطالبہ

یہ بھی پڑھیں

Two matches will be played in PSL

پی ایس ایل میں دو میچز کھیلے جائیں گے

19 اپریل , 2026
Attacks on peacekeepers unacceptable, says UN Secretary-General

امن پسندوں پر حملے قبول نہیں ،سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ

19 اپریل , 2026
Pakistan's efforts, Iran receives new US proposals

پاکستان کی کوششیں ،امریکا کی نئی تجاویز ایران کو موصول

19 اپریل , 2026
Night shift..alarm bell

رات کی شفٹ۔۔خطرے کی گھنٹی

19 اپریل , 2026
Approaching the Strait of Hormuz will be considered cooperation with the enemy, Revolutionary Guards say

آبنائے ہرمز کے قرب آنے کو دشمن سے تعاون سمجھا جائے گا،پاسداران انقلاب

19 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔