لاہور (پاک ترک نیوز) پاکستان اور سائوتھ افریقہ کے درمیان دو میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں اچھا آغاز کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن مشکلات کا شکار ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں جاری پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلے جا رہے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔
پاکستان کی پہلی وکٹ عبداللہ شفیق کی صورت میں جلد ہی گر گئی ۔ عبداللہ شفیق محض دو رنز کے مہمان ثابت ہوئے ۔کپتان شان مسعود اور اوپنر بلے باز امام الحق کا ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ٹیم کا سکور 163رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہو گئے ۔ تاہم کپتان شان مسعود 76رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔
کچھ دیر مزاحمت کے بعد امام الحق بھی 93رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ چائے کے وقفے تک پاکستان نے 4وکٹوں کے نقصان پر 199رنز بنا لئے ہیں ۔
بابر اعظم 23رنزبنا کر یز پر موجود ہیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے سورین نے دو جبکہ ربادا اور پرینیلین سریان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔












