فیصل آباد ( پاک ترک نیوز) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں پر مشتمل سیریز کے تیسرے اور فیصلہ کن ایک روزہ میچ میں سائوتھ افریقہ کی آدھی سے زیادہ ٹیم پویلین لوٹ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میں مد مقابل ہیں۔
جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ اچھے آغاز کے بعد وقفے وقفے سے جنوبی افریقہ کی وکٹیں گرتی رہیں ۔ جنوبی افریقہ نے 122رنز بنائے اور اس کے 7کھلاڑی پویلین لوٹ چکے ہیں ۔
سائوتھ افریقہ کی جانب سے کوئنٹن ڈی کاک نے 53جبکہ پیٹوریس نے 39رن کی اننگز کھیلی ۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے اب تک 3،سلمان آغا نے 2جبکہ محمد نواز نے ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
واضح رہے کہ تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے ۔ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے سائوتھ افریقہ کو 2وکٹیں سے شکست دی تھی ۔ پروٹیز نے دوسرے ایک روزہ میچ میں شاہینوں کیخلاف فتح سمیٹی تھی ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز میں پاکستان دو ایک سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ قبل ازیں دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز ایک ایک سے برابر تھی۔












