جمعہ , 2 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کے قیام کی 77ویں سالگرہ کی مرکزی تقریب سے چینی صدر کا خطاب

1 دن پہلے
A A
Chinese President's address at the main ceremony marking the 77th anniversary of the founding of China.
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ(پاک ترک نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے قوم پر زور دیا ہےکہ وہ پختہ اعتماد کے ساتھ آگے بڑھے اور قومی احیائے نو کے عظیم مقصد کے حصول کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پنگ نے یہ بات گزشتہ روز بیجنگ میں گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 77 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔لی چیانگ نے استقبالیہ تقریب کی صدارت کی۔ اس تقریب میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے سینئر عہدیداروں ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ، کائی چی، ڈنگ شوئی شیانگ، لی شی اور ہان ژینگ کے علاوہ تقریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی۔صدرشی نے کہاکہچینی قوم کے عظیم احیائے نوکوروکنا ممکن نہیں۔ جب تک ہم پرعزم رہیں گے، اپنے اہداف پر توجہ مرکوز رکھیں گے اور قدم بہ قدم مستقل مزاجی سے آگے بڑھیں گے، کامیابی بالآخر عظیم سی پی سی، عظیم چینی عوام اور عظیم عوامی جمہوریہ چین کا مقدر بنے گی۔انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 77 سالوں کے دوران پارٹی نے چینی عوام کی قیادت کرتے ہوئے دو بڑے معجزات رونما کیے ہیں۔ایک تیز رفتار اقتصادی ترقی اور دوسرا پائیدار سماجی استحکام۔چنانچہ ہم نئے چین کی غیر معمولی کامیابیوں پر بے حد فخر کرتے ہیں اور چینی طرزِ جدیدیت کے روشن مستقبل پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے آغاز سے بڑھتے ہوئے دباؤ کے باوجود چینی معیشت نے مسلسل پیش رفت کی ہے اور جدت پر مبنی اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کی ہے۔ جس سے اس کی مضبوط قوتِ مدافعت اور توانائی کا اظہار ہوتا ہے۔ترقی کی اس رفتار کو برقرار رکھنے، جدت پر مبنی، اعلیٰ معیار اور مستحکم اقتصادی ترقی کو فروغ دینے، عوام کے روزگار کے تحفظ اور بہتری کے لیے عملی اقدامات کرنے اور سال کے لیے مقررہ اہداف و فرائض کو پورا کرنے کی کوششیں کی جانی چاہئیں تاکہ 15ویں پانچ سالہ منصوبے2026-2030 کا اچھا آغاز یقینی بنایا جا سکے۔شی نے "ایک ملک، دو نظام” کی پالیسی پر مضبوطی سے کاربند رہنے کی ضرورت پر زور دیا جس کے تحت ہانگ کانگ کے عوام ہانگ کانگ کا اور مکاؤ کے عوام مکاؤ کا انتظام چلاتے ہیں، اور دونوں خطے اعلیٰ درجے کی خودمختاری سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی حکومت ہانگ کانگ اور مکاؤ کی ملک کی مجموعی ترقی میں مکمل شمولیت کے عمل میں معاونت کرے گی۔اور مرکزی حکومت ان کی طویل مدتی خوشحالی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔چینی صدر نے آبنائے تائیوان کے آر پار تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنےتائیوان کی آزادی کے خواہاں علیحدگی پسند عناصر کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرنے، بیرونی مداخلت کی مخالفت کرنے اور قومی اتحاد کی راہ ہموار کرنے کے لیے آبنائے کے دونوں اطراف کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے کی بھی اپیل کی۔

شی نے کہا کہ چین امن پر مبنی اپنی آزادانہ خارجہ پالیسی پر قائم رہے گا، اپنے پیش کردہ چار بڑے عالمی اقدامات پر عمل درآمد کو آگے بڑھائے گا، اور انسانیت کے لیے مشترکہ مستقبل کی حامل کمیونٹی کی تعمیر کو فروغ دے گا تاکہ ہنگامہ خیز دنیا میں زیادہ یقین اور مثبت توانائی کا حصہ ڈالا جا سکے۔

موضوعات : birthdaychinapresident
ShareSend

متعلقہ خبریں

صدر زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ،خیبر پختونخوا کے حوالےسے مشاورت
اہم ترین

صدر زرداری ،وزیراعظم شہبازشریف کی ملاقات ،خیبر پختونخوا کے حوالےسے مشاورت

1 اکتوبر , 2026
Important meeting called at the Presidency today on the situation in Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس آج طلب

1 اکتوبر , 2026
A Chinese LiDAR system can detect the F-35 from a distance of 61 kilometers.
تازہ ترین

چینی لائڈار نظام ایف 35کا 61کلومیٹر دور سے سراغ لگا سکتا ہے

1 اکتوبر , 2026
چین کا ممکنہ نیا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز، امریکی سپر کیریئر سے بھی بڑا ہوگا
تازہ ترین

چین کا ممکنہ نیا جوہری طیارہ بردار بحری جہاز، امریکی سپر کیریئر سے بھی بڑا ہوگا

28 ستمبر , 2026
Two giant pandas from China have arrived in the United States.
تازہ ترین

چین سے دو دیوہیکل پانڈا امریکا پہنچ گئے

28 ستمبر , 2026
ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے مثبت نتائج، امریکا اور چین میں تجارتی معاہدہ
اہم ترین 2

ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات کے مثبت نتائج، امریکا اور چین میں تجارتی معاہدہ

27 ستمبر , 2026
اگلی خبر
Important meeting called at the Presidency today on the situation in Khyber Pakhtunkhwa

خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایوان صدر میں اہم اجلاس آج طلب

یہ بھی پڑھیں

World Bank delegation meets Finance Minister Muhammad Aurangzeb; economic reforms discussed.

ورلڈ بینک وفد کی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات، معاشی اصلاحات پر تبادلہ خیال

2 اکتوبر , 2026
Significant progress in wireless charging technology for Tesla's electric vehicles.

ٹیسلا کی برقی گاڑیوں کے لیے تار کے بغیر چارجنگ کی ٹیکنالوجی میں اہم پیش رفت

2 اکتوبر , 2026
Further expansion in China's fighter jet exports Deal signed to sell J-10C aircraft to Azerbaijan.

چین کی جنگی طیاروں کی برآمدات میں مزید توسیع، آذربائیجان کو جے ٹین سی فروخت کا معاہدہ

2 اکتوبر , 2026
Yemeni army attacks Houthi positions following an attack on a power installation in Medina.

مدینہ میں بجلی تنصیب پر حملے کے بعد یمنی فوج کے حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملے

2 اکتوبر , 2026
Courts alone must decide matters concerning the courts Rana Sanaullah.

عدالتوں کے معاملات کا فیصلہ عدالتوں نے ہی کرنا ہے رانا ثناء اللہ

2 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔