کراچی (پاک ترک نیوز ) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 700 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 53 ہزار 36 روپے ہوگئی۔
10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 29 روپے اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 404 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 47 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 305 ڈالر فی اونس پر آگیا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ ملک میں فی تولہ چاندی 126 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 963 روپے کی ہوگئی۔
10 گرام چاندی کی قیمت 108 روپے اضافے کے بعد 5 ہزار 969 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی 1.26 ڈالر اضافے کے بعد 64.85 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ کر رہی ہے۔












