کراچی ( پاک ترک نیوز) میر رضا کے اہل خانہ کی جانب سے سینئر پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔سندھ ہائی کورٹ میں جوڈیشل کمیشن نے گزشتہ روز کی کارروائی کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق اہل خانہ سینئر پولیس افسران سے اپنے سوالات تحریری طور پر جمع کراسکتے ہیں، جبکہ کمیشن اہل خانہ کے سوالات متعلقہ افسران کو بھجوائے گا۔کمیشن نے قرار دیا کہ ایسا کوئی مواد موجود نہیں جس کی بنیاد پر سابقہ ہدایت تبدیل کی جائے۔ بلاوجہ احکامات تبدیل کرنے سے عوام کے اعتماد کو نقصان پہنچے گا۔
کمیشن کے مطابق میر رضا کے اہل خانہ 26 ستمبر تک سینئر پولیس افسران سے متعلق اپنے سوالات جمع کراسکتے ہیں۔تحریری حکم نامے میں ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کی کارکردگی پر بھی عدم اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔کمیشن نے کہا کہ ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو کی جانب سے کوتاہیوں کو تسلیم کرنے کو سراہا گیا۔ ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے چھپنے کے بجائے سوالات کے جوابات دیے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد
جوڈیشل کمیشن کے مطابق اہل خانہ کے سوالات متعلقہ سینئر پولیس افسران کو بھیجے جائیں گے اور ان کے جوابات ریکارڈ کا حصہ بنائے جائیں گے۔












